مشہور خبریں

ایک طرف جمعیت علماء کے تحفظ کی بات تو دوسری طرف جمعیتہ علماء پر پونے دو کروڑ کا الزام، اب مفتی اسمٰعیل کی مذمت کون کریگا ، مفتی اسمٰعیل نے نوجوانوں کے جذبات، ماں بہنوں اور بزرگوں کی دعاؤں کو بھی فروخت کردیا ،دادا بھسے کی جی حضوری اور چند کروڑ روپے کے ذاتی مفاد میں شہریان کو 800 کروڑ کا مقروض بنا دیا گیا : آصف شیخ


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سے گزشتہ اسمبلی چناؤ 2019 میں مذہبی نمائندگی، جذبات، مسلمانوں کے حقوق، فرقہ پرستوں کیخلاف عملی اقدامات، اور مآب لنچنگ جیسے عنوانات پر دہائی دیکر کامیابی حاصل کرنے والے مجلس کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل نے اپنے وعدے کے خلاف کام کیا ۔انہوں نے پانچ سال تک اسمبلی میں ایسا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ۔انہوں نے کبھی فرقہ پرستوں کیخلاف آواز اٹھائی نہیں، مسلمانوں پر ظلم ہوتے رہیں، نتیش رانے اسمبلی میں اور اسمبلی کے باہر حتیٰ کہ مالیگاؤں آکر بھی مسلمانوں کیخلاف شہر اگلتا رہا لیکن مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی اف تک نہیں کہا ۔حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پوتی رہی، ہندو جن اکروش مورچہ نکلتا رہا لیکن کبھی مفتی اسمٰعیل قانون ساز اسمبلی میں مسلمانوں کے جذبات کو ایوان میں اجاگر نہیں کیا ۔وہ مکمل طور پر ناکام رہے ۔اس کے برعکس مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مسلمانوں کے ووٹوں کا سودا کیا ۔انہوں نے فرقہ پرستوں سے ساز کرتے ہوئے نوجوانوں کے جذبات، ماں بہنوں اور بزرگوں کی دعاؤں کو بھی فروخت کردیا ۔ایم ایل سی چناؤ ،راجیہ سبھا چناؤ ،حکومت سازی کے دونوں وقت اور اسپیکر چناؤ میں بھی کروڑوں روپے لیا ۔مفتی اسمٰعیل نے جس طرح مسلم نمائندگی کا وعدہ کیا تھا وہ سب ڈھونگ تھا ۔اس طرح کے تنقیدی جملوں کا اظہار اور الزامات آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل پر لگایا ۔موصوف جمعہ کو نور باغ باغبان جماعت خانہ گراؤنڈ میں منعقدہ انتخابی مشورتی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک کروڑوں روپے فرقہ پرستوں سے صرف ذاتی مفاد کیلئے لیا گیا ۔آج دادا بھسے کی جی حضوری میں مفتی اسمٰعیل نے شہر کو 800 کروڑ روپے کا مقروض بنا دیا ہے ۔پورا شہر ان دو سالوں کے پرشاشک راج میں  کھنڈر بن گیا اور مفتی اسمٰعیل صرف کمیشن کیلئے خاموش رہے اور کچھ کر نہیں سکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج ہمارے کام زمین پر نظر آرہے ہیں ۔نور باغ، ہزار کھولی مہاڈا، سرے نمبر 68، 65 ،عائشہ نگر و اطراف کے علاقوں میں تعمیری کام ہوئے ہیں، یہاں روڈ گٹر لائٹ، نل، گارڈن میدان سب سہولیات موجود ہیں ۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ اپوزیشن اچھائی اور برائی سے اس الیکشن کا موازنہ کررہی ہیں ہم پر ذاتیات کے الزامات لگائے جارہے ہیں، کردار کشی کی جارہی ہیں آصف زرداری نے شہر کے علما سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام آگے آئیں اور صرف ایک بار کہہ دیں کہ مفتی اسمٰعیل نے اسمٰعیل کے اچھائی اور برائی والے بیان پر آپ بھی برابر بیان دیں تو یقیناً پورا شہر حیران ہوجائے گا کہ کون اچھا ہے اور کون برا ہے ۔مفتی اسمٰعیل کے اسٹیج پر بیٹھنے والے اور وہ خود کتنے دودھ کے دھلے ہیں یہی سب کو پتہ چل جائے گا پھر کہیں گے کہ اب بس کرو ۔

آصف شیخ رشید نے کہا کہ صرف ایک کرسی کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے ۔ایک طرف جمعیت علما کے نام پر تحفظ جمیعت کا جلسہ لیتے ہیں اور دوسری طرف ممبئی جاکر مفتی اسمٰعیل خود جمعیت علماء پر پونے دو کروڑ روپے خرد برد کے کے الزام لگاتے ہو، پوری ایجنسی کی نظر میں جمعیت کے کردار کو مشکوک کرتے ہو اب کون مذمت کریگا مفتی اسمٰعیل کی ؟اس طرح کا سوال بھی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا ہزار کھولی، نور باغ مہاڈا، سروے نمبر 68اور 65 اپنا گھر ہے اور سابقہ الیکشن کی خامیوں کو درست بھول کر ہمیں اس چناؤ میں اتحاد کیساتھ ووٹنگ کرنا ہوگی تاکہ ایک سچا لڑنے والا اور مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا ایم ایل اے ایوان اسمبلی میں پہنچ سکے ۔اس موقع پر شکیل بیگ، اسلم انصاری ،اسماعیل ملا ،رضوان میمن، مستقیم ٹیلر وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ نظامت کے فرائض حافظ انیسویں اظہر نے انجام دیا ۔اس میٹنگ میں مسجد و مدرسہ کے درجنوں ذمہ داران اور درجنوں کلبوں کے نوجوانوں نے آصف شیخ کا استقبال کیا ۔میٹنگ کے اسٹیج پر تعلیمی، سماجی سیاسی اور کاروباری معزز شخصیات موجود تھیں جو اس بات کی دلیل دے رہی تھی کہ آصف شیخ ہی آئندہ ایم ایل اے ہونگے ۔اسی امید کیساتھ اس میٹنگ کا خوشگوار اختتام عمل میں آیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.