ممبئی : 12 اکتوبر / این سی پی اجیت پوار گروپ کے لیڈر بابا صدیقی کی فائرنگ میں موت ہو گئی ہے۔ بابا صدیقی لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بابا صدیقی کو 15 روز قبل جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ اس کے بعد انہیں وائی لیول کی سیکیورٹی بھی دی گئی۔ پولس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے اب تک دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
معلومات کے مطابق بابا صدیقی کو تین افراد نے گولی ماری۔ 12 اکتوبر سنیچر کی رات تقریباً دس بجے ان کے بیٹے اور ایم ایل اے ذیشان صدیقی کو ان کے دفتر کے باہر گولی مار دی گئی۔یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ ایسٹ کے خیر نگر علاقے میں پیش آیا ۔ معلومات کے مطابق بابا صدیقی کو ایس آر اے پروجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا۔ اس قتل معاملے میں دیگر تفصیلات کا انتظار ہے ۔