مشہور خبریں

آنگن واڑی سیویکاؤں کی جانب سے شانِ ہند کا استقبال ،شانِ ہند واحد لیڈر جنہوں نے آنگن واڑی خادماؤں کے لیے ہر ممکن کام کیا : مقررین کا اظہار


مالیگاؤں /  ۱۳ اکتوبر کو آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر شانِ ہند نہال احمد صاحبہ کا استقبال یونین کی سیویکاؤں اور مددتنیس کی جانب سے کیا گیا۔ واضح رہیکہ کُرتی سمیتی کی جانب سے لمبے وقت سے ریاستی سطح پر آنگن واڑی سیویکاؤں اور مددتنیس کے حق کیلئے اُن کے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کررہی ہے جس میں مقامی سطح پر یونین کی صدر شان ہند بھرپور مدد کی گذشتہ مہینے ناگپور اسمبلی اجلاس کے وقت شان ہند کی قیادت میں مالیگاؤں سے ناگپور پورچہ گیا اور بارہا ممبئی آزاد میدان میں آنگن واڑی کرمچاریوں کی تنخواہ میں بڑھوتری، پنشن، گریجویٹی، جیسے اہم مطالبات کوبلے کر شانِ ہند کی قیادت میں زبردست دھرنا دیا گیا تھا۔ مسلسل جدوجہد اور احتجاج کا اثر رہا کہ آنگن واڑی سیویکاؤں کی تنخواہ میں  ۵ ہزار اور مددنیس کی تنخواہ میں ۳ ہزار اضافہ کیا گیا۔اِس ضمن میں سیویکاؤں نے یک لہجہ کہا کہ "شانِ ہند واحد سیاست داں ہیں جنہوں نے ہمیشہ اور ہمہ وقت آنگن واڑی سیویکاؤں کے لیے مدد کا کام کیا ہے"۔پانی بیچنے والے اور عوام کے جذبات سے کھیل کر اقتدار کرنے والوں کے شہر میں شانِ ہند نے مالیگاؤں سے لیکر ناگپور اور آزادن میدان میں ہمارے لیے احتجاج کیا۔اِس موقع پر قدوائی روڈ نندن ٹاور نہال احمد صاحب کی آفس پر شانِ ہند کو تمام سیویکا اور مددتنیس نے تحائف سے نوازا، اسی کے ساتھ آنگن واڑی خادماؤں کی مدد کرنے والے یونین کی ذمہ داری نبھانے والے آنگن واڑی کرمچاری سبھا کے سیکریٹری عبدالرحمٰن انصاری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے تحفہ سے نوازا گیا. اِس استقبالیہ اجلاس سے خطاب میں شانِ ہند نے کہا کہ " جب تک جسم میں سانس جاری ہے تب تک آنگن واڑی ہی نہیں شہر کے ہر تعلیمی،سماجی اور سیاسی مد میں ہر ممکن کام کریں گے۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.