مشہور خبریں

مالدہ نیو مالیگاؤں میں احمد نسیم مینا نگری ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام عبد الشکور پری پرائمری و پرائمری اسکول اینڈ جونیئر کالج ،ملت اردو ہائی اسکول ، انشا پیرا میڈیکل و آئی ٹی کالج اور ڈپلومہ کورس کا آغاز ،پیرا میڈیکل، میڈیکل کا پیر ہے , اس کے بغیر میڈیکل کی عمارت کھڑی نہیں ہوسکتی ، شعبہ طب دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے بشرطیکہ کہ اسے خلوص نیت سے چلایا جائے : ڈاکٹر سعید فارانی ،ایک ٹیچر نے اپنی حیاتی میں قوم و ملت کیلئے تعلیم کی کرن روشن کردی یقیناً یہ ذخیرہ آخرت ہے : مولانا عمرین


مالیگاؤں : مالدہ لبیک ہوٹل کے پاس احمد نسیم مینا نگری ایجوکیشن سوسائٹی کا تعلیمی سفر نیو مالیگاؤں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔احمد نسیم مینا نگری کی شخصیت عملی میدان میں ایک فکر مند اور جدوجہد کرنے والے انسان سے تھی ۔اسی سمت میں انکے نام سے تعلیمی ادارہ کا قیام عمل میں آیا ہے اور اس ادارے کے ذریعے عبد الشکور پری پرائمری و پرائمری اسکول اینڈ جونیئر کالج ،ملت اردو ہائی اسکول اور انشا پیرا میڈیکل کالج و ڈپلومہ کورس کا آغاز آج نیو مالیگاؤں کے مالدہ علاقے لبیک ہوٹل کے پاس رکھا گیا ۔ہمیں امید ہے کہ شہریان اس سے فائدہ حاصل کرینگے اس طرح کے کلیدی و صدارتی جملوں کا اظہار ارم پری پرائمری و پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر الحاج قریشی مختار سر نے کیا ۔موصوف آج تقریب افتتاح و سنگ بنیاد پروگرام سے مخطاب تھے ۔اس موقع پر ملت اردو ہائی اسکول کا افتتاح مولانا عمرین کے ہاتھوں کیا گیا جبکہ انشا پیرا میڈیکل و آئی ٹی کالج کا افتتاح ڈاکٹر سعید فارانی کے دست مبارک سے کیا گیا ۔اسی طرح پرنسپل آفس کا افتتاح حاجی تنویر کے ہاتھوں کیا گیا ۔ عبد الشکور پری پرائمری و پرائمری اسکول اینڈ جونیئر کالج کا سنگ بنیاد صدیق جان محمد کی آمد ملتوی ہونے پر معززین پروگرام کے ہاتھوں کیا گیا ۔اس تقریب میں  الحاج ڈاکٹر سعید فارانی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب تعلیمی ادارے تجارت گاہ بنتے جارہے ہیں ایسے دور میں مضافات کی کچھی بستی میں شاکر سر نے ایک بامقصد تعلیمی ادارے کا قیام کرکے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ یہاں پرائمری تعلیم سے لیکر میڈیکل کی تعلیم کا نظم کیا گیا ہے ۔آج میڈیکل فیلڈ پیرا میڈیکل کے بغیر ادھوری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا کہ پیرا میڈیکل، میڈیکل کا پیر (پاؤں) ہے ۔اس کے بغیر میڈیکل کی عمارت کھڑی نہیں ہوسکتی ۔موصوف نے کہا کہ شعبہ طب دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے بشرطیکہ کہ اسے خلوص نیت سے چلایا جائے ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں میڈیکل ہب بنتے جارہا ہے ۔مالیگاؤں کے اطراف میں دیڑھ دو سو کلو میٹر کے شہریان مالیگاؤں میں آکر علاج کروا رہے ہیں اور یہاں ہاسپٹل بھی کافی تعداد میں بڑھ گئے ہیں اسی طرح مالیگاؤں کی آبادی و ضرورت کو دیکھتے ہوئے اب کارپوریٹ ہاسپٹل بھی مالیگاؤں میں دلچسپی لینے لگے ہیں اور عنقریب یہاں کارپوریٹ ہاسپٹل شروع ہونگے لیکن ان اسپتالوں میں کوالیفائیڈ پیرا میڈیکل اسٹاف کی ضرورت ہوگی جو کہ اب گورنمنٹ نے بھی حکمنامہ جاری کردیا ہے اس لئے شہریان سے میرا مطالبہ رہیگا یہ وہ پیرا میڈیکل کورس میں داخلہ لیں اور کوالیفائیڈ کورس کریں تاکہ روزگار کے موقع آسانی سے مل سکیں ۔اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاکر سر نے اپنی زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیا ۔وہ ایک معلم بھی ہیں اور آج انہوں نے اپنے پیچھے اس ادارہ کی شکل میں عوام کیلئے تعلیم گاہ دیا ہے جو انکے جانے کے بعد بھی قائم رہیگا۔مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اس وقت حضرت مولانا سید ولی محمد رحمانی رحمتہ اللہ علیہ کو بھی یاد کیا آوروں دعائے مغفرت کی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت کی خصوصی توجہ شاکر سے بھی منسلک رہی ہیں۔آج ہم اس ادارے کے قیام و تعلیم گاہ کے افتتاح پر شاکر سر کے حوصلوں کو مزید تقویت کی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں شاکر سر کو نیک خواہشات و مبارکباد پیش کرتے ہیں۔احمد نسیم مینا نگری ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام عبد الشکور پری پرائمری و پرائمری اسکول اینڈ جونیئر کالج ،ملت اردو ہائی ،انشا پیرا میڈیکل و آئی ٹی کالج اور ڈپلومہ کورس کا آغاز معززین شہر کی موجودگی میں کیا گیا ۔یہاں ڈاکٹر ایوب خان پونہ والا نے پیرا میڈیکل کی اہمیت و افادیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پیرا میڈیکل اور آئی ٹی کا دور شروع ہوگیا ہے ۔
ممبئی پونہ ناسک کے بعد مالیگاؤں میں چھٹا کالج شروع ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹوڈنٹس کو نوکری سو فیصد ملتی ہے، مالیگاؤں شہر ہنر مندوں کا شہر ہے ۔اس سلسلے میں ہم نے شاکر سر کی سرپرستی میں اسکل ڈیولپمنٹ کورس شروع کیا ہے جو میڈیکل شعبہ میں طالبان علم کو روزگار کے مواقع فراہم کریگا ۔اس تقریب افتتاح و سنگ بنیاد میں حاجی جمیل کرانتی نے کہا کہ چھوٹے ذہنوں میں خواہشیں اور بڑے ذہنوں میں مقاصد ہوتے ہیں۔اس ویرانے میں تعلیم کی کرن روشن کرنا بہت بڑا چیلنج ہے ۔یقیناً شاکر سر قابل تعریف و قابل مبارکباد ہیں۔انہوں نے بھی دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہھلتا پھولتا رہے اور اللہ تعالیٰ انکے جذبات کو جلا بخشے ۔یہاں احمد نسیم مینا نگری ایجوکیشن سوسائٹی و عبد الشکور ایجوکیشنل کیمپس کے صدر شاکر سر نے احوال واقعی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے عزائم سینئر کالج کا قیام کرنا ہے تاکہ اس مضافات کی بستی میں تعلیم کی کرن روشن رہے اور اسی مقصد سے ہم نے عبد الشکور ایجوکیشنل کیمپس میں کے جی سے پی جی تک تعلیم کا نظم کرنے کا عزم کیا ہے ۔شاکر سر نے کہا کہ پیرا میڈیکل کورس کی تعلیم اسی کیمپس میں پونہ کے اسٹاف کی رہنمائی میں دی جائے گی اور ٹریننگ کورس کا نظم فاران ہاسپٹل میں کیا جائے گا ۔اس کیلئے مشہور سرجن ڈاکٹر سعید فارانی نے اجازت دی ہے ۔ہم انکے شکر گزار ہیں ۔شاکر سر نے کہا کہ پیرا میڈیکل کورس ہر ڈاکٹر کے اسٹنٹ کو کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔اس میں ہم ڈی ایم ایل ٹی، سٹی اسکین، ایکسرے، نرس، وارڈ بوائے، ٹیکنیشن، بیہوش کرنے والے ڈاکٹرس، اسٹنٹ ڈاکٹر جیسے کورس شروع کررہے ہیں جس سے نوجوان و خواتین کو پڑھائی کے ساتھ روزگار بھی ملیگا ۔اس کورس کیلئے ہم طلباء کیلئے اسکالر شپ کا بھی نظم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس پروگرام میں ناسک، ممبئی اور پونہ کے علاہ شہر کے معزز تعلیمی اداروں کے صدر سیکرٹری، چیرمین، اراکین انجمن و اساتذۂ کرام و معلمات،علماء کرام و حفاظ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔تمام ہی معززین نے شاکر سر کو نیک خواہشات و مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکا استقبال کیا ۔اس تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے دعا و استقبالیہ گیت پیش کیا ۔جبکہ نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے ادا کیا ۔رسم شکریہ ملت اردو اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید ریحان ملی سر نے ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.