مشہور خبریں

آصف شیخ کی جمعرات کو ہنگامی جنرل میٹنگ ،ہزار کھولی رابطہ آفس پر ذمہ داروں، ہمدردوں اور ورکروں سے شرکت کی گزارش

مالیگاؤں / (پریس ریلیز) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان مرکزی الیکشن کمشنر نے آج کردیا ہے ۔اس سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں اور اسمبلی چناؤ کی حکمت عملی، مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے و اسمبلی الیکشن کے تعلق سے مورخہ 17 اکتوبر بروز جمعرات کو رات میں 8 بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ رشید کی قیادت میں تمام ذمہ داروں، ورکروں، عہدے داروں اور خانوادہ شیخ رشید کے تمام ہمدردوں کی ایک ہنگامی جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔


اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی چناؤ کی تاریخ کا اعلان ہوا ۔اس کے مطابق 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ۔لہٰذا ہمیں کس طرح چناؤ لڑنا ہے؟ عوام کے بیچ کس عنوانات کو لیکر جانا ہے، تعمیر و ترقی کا نعرہ وغیرہ عنوان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں اسمبلی چناؤ کے تعلق سے چناؤی حکمت عملی اور لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا ۔لہٰذا تمام ورکروں ،عہدیداروں اور خانوادہ شیخ رشید کے ہمدردوں سے گزارش ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے شکریہ کا موقع دیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.