مشہور خبریں

شہر کے اہم راستوں ، لائبریری و فنکشن ہال کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ گرانٹ کا حکمنامہ جاری ،آصف شیخ نے شہریان مالیگاؤں کی جانب سے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار کا خصوصی شکریہ


مالیگاؤں / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں شہر کے اہم راستوں کی تعمیر کیلئے ریاستی سطح پر جاری سرکاری اسکیم سورن جینتی مہم کے ذریعے خصوصی تعمیری گرانٹ منظور کی جائے ۔اس طرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے نائب وزیر و وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے گزشتہ 28 اگست بروز بدھ کو ملاقات کرتے ہوئے کیا تھا۔ اس موقع پر آصف شیخ رشید نے تعمیری کاموں کی طویل فہرست بنا کر اسٹیمیٹ تیار کرتے ہوئے ریاست کے وزیر مالیات و نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کو دیا ۔اس پرنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے 12 اکتوبر کو ہری جھنڈی دکھائی اور حکومت نے پندرہ کروڑ روپے کے تعمیری و فلاحی کاموں کو منظوری دی۔تفصیلات کے مطابق ان کاموں میں 95 لاکھ روپے تخمینہ سے مدنی نگر ڈی پی سے سردار بیکری و رستم ڈی پی سے جمہور اسکول تک سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا، اسی طرح 25 لاکھ روپے تخمینہ سے عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے سامنے گلی میں کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا، اس کے علاوہ 35 لاکھ روپے تخمینہ سے عباس نگر چوک سے عوامی بیت الخلاء گلشن آباد تک سیمنٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا،مومن پورہ میں 30 لاکھ تخمینہ سے قریشی جماعت خانہ کے پاس ڈوم منڈپ تعمیر کرنا ۔اس کے علاوہ سلامت آباد چوک نعمانی نگر شان ہند چوک 60 فٹی روڈ تک 90 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔اس کے علاوہ دیانہ 50 لاکھ روپے تخمینہ سے سروے نمبر 231/233 میں اوپن اسپیس پر وال کمپاؤنڈ و شادی منڈپ (ڈوم) کی تعمیر کرنا۔
اس کے علاوہ ،مہاراشٹر سائزنگ سے قباء مسجد ٹرن تک 50 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا، سلامت آباد چوک ،نعمانی نگر شان ہند چوک تک 80 لاکھ تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنا ۔نظامیہ مسجد سے 60 فٹی روڈ تک 95 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا ۔اسی طرح سردار نگر سروے نمبر 145 میں میونسپل کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر 30 لاکھ تخمینہ سے لائبریری تعمیر کرنا ۔95 لاکھ روپے تخمینہ سے  سروے نمبر 198 اسلامیہ کالونی میں میونسپل کارپوریشن کی جگہ پر فکنشن ہال کی تعمیر اور سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا۔گٹ نمبر 191 دیانہ شیوار کابرا کمپاؤنڈ کے پاس  میونسپل کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر وال کمپاؤنڈ اور فکنشن ہال کی تعمیر 70 لاکھ روپے تخمینہ سے کرنا۔اسلام پورہ وارڈ کھاٹک جماعت کیلئے کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر 50 لاکھ روپے تخمینہ سے فنکشن ہال و سمینٹ کانکریٹ کے تعمیری کام کرنا۔گٹ نمبر 26 مالدہ شیوار میں کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر 60 لاکھ روپے تخمینہ سے وال کمپاؤنڈ اور لائبریری تعمیر کرنا ۔اس کے علاوہ گٹ نمبر 218 دیانہ شیوار میں کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر 65 لاکھ روپے تخمینہ سے وال کمپاؤنڈ اور لائبریری تعمیر کرنا ۔اسی طرح نہال نگر میں 50 لاکھ روپے تخمینہ سے شنی مندر کے میدان پر وال کمپاؤنڈ اور ڈوم کی تعمیر کرنا۔جمہور کالونی وامبے آواس یوجنا میں کارپوریشن کی اوپن اسپیس پر 50 لاکھ روپے تخمینہ سے وال کمپاؤنڈ اور ڈوم کی تعمیر کرنا ۔اسی طرح سلامت آباد سروے نمبر 194/1 میں 50 لاکھ روپے تخمینہ سے وال کمپاؤنڈ اور ڈوم کی تعمیر اور کانکریٹ کرنا۔آگرہ روڈ سے اسماعیل ملا کے گھر تک 80 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا۔اسی کیساتھ عباس نگر چوک سے جئے ہند بینک رونق آباد اور یہاں سے سلامت آباد چوک تک 95 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا۔اس کے علاوہ شہید عبد الحمید روڈ خانقاہ سعیدیہ مسجد کے پاس 30 لاکھ روپے تخمینہ سے کمانی گیٹ کی تعمیر کرنا ۔سروے نمبر 130 مدرسہ مہعد ملت گولڈن نگر میں 15000 اسکوائر فٹ کی میونسپل جگہ پر 75 لاکھ روپے تخمینہ سے لائبریری و وال کمپاؤنڈ کی تعمیر کرنا ۔30 لاکھ روپے تخمینہ سے اسلام پورہ وارڈ سوپر مارکیٹ کے پاس سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا ۔سروے نمبر 85/86/2/1 گلاب میں 40 لاکھ روپے تخمینہ سے پارک فیملی میڈیکل جنرل اسٹورس سے آمین محبوب حاجی کے مکان تک و پانی کی ٹانکی کے دونوں جانب سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا ۔اسی طرح سروے نمبر 25 میں میونسپل کارپوریشن کی اوپن اسپیس کے بازو سے 25 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کرنا ۔اس طرح پندرہ کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کو منظوری دینے کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے کیا ۔جس پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار نے غور کرتے ہوئے پندرہ کروڑ روپے کے فنڈ کو 12 اکتوبر کو منظوری دی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر کے معاون سیکرٹری چاروشیلا کے دستخط سے آج یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کا شہریان مالیگاؤں کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.