جمعیت علماء ضلع اعظم گڑھ کی ذیلی یونٹ جمعیت علماء حلقہ سرائے میر میں جاری اختلاف کو ختم کرنے کے لیے جمعیت علماء اتر پردیش نے بہترین فیصلہ صادر فرمایا ہے اور اعتدال کی راہ اختیار کی ہے جس سے ہر شخص کے چہرے پر اطمینان اور سکون نظر آرہا ہے اور پورے علاقے میں اس کی تعریف ہو رہی ہے ،جمعیت علماء اتر پردیش کی جانب سرائے میر یونٹ کے لیے مولانا شاھد القاسمی کو صدر، مفتی معاذ احمد قاسمی کو جنرل سیکریٹری ،حاففظ محمد عارف کوخازن ،مولانا سلیم شیروانی کو نائب صدر ،مولانا محمد فیصل اعظمی کو نائب سیکریٹری اور مولانا انور داؤدی صاحب کو کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی منتخب کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ کارکنان جمعیت علماء سرائے میر کے اختلاف کو دیکھتے ہوئے صوبائی جمعیت نے پہلے کیے گئے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر یہ فیصلہ صادر کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کارکنان جمعیت خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے ۔مذکورہ بالا معلومات مفتی معاذ احمد قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء سرائے میر کے ذریعہ حاصل ہوئی