مالیگاؤں / (پریس ریلیز) سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی کامیاب نمائندگی و جہد سے مالیگاؤں شہر کے اہم راستوں، فنکشن ہال اور لائبریری کی تعمیر و وال کمپاؤنڈ اور کمروں کی تعمیر کیلئے ریاستی حکومت کے پلاننگ و فائنانس ڈپارٹمنٹ نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کے توسط سے بارہ اکتوبر کو منظوری دی ۔اس کا حکمنامہ 15 اکتوبر کو صبح معاون سیکرٹری چاروشیلا میڈم نے جاری کیا ۔اس کی ایک کاپی آصف شیخ کو بھی روانہ کی گئی ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے شہر کے اہم راستوں، وال کمپاؤنڈ، شادی ہال ،لائبریریوں کی خبر تفصیلات کے ساتھ اخبارات میں شائع کروائی ۔جیسے ہی یہ خبر شہریان مالیگاؤں کو ملی ۔فنڈ کی حصیولیابی پر شہر کے سرکردہ تنظیموں و اہالیان محلہ کے ذمہ داران نے ہزار کھولی رابطہ آفس پہنچ کر آصف کا استقبال کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔جن جن علاقوں میں آصف شیخ کے توسط سے تعمیری کام منظور ہوئے ہیں ان علاقوں کی عوام، ذمہ داران اور سرکردہ تنظیموں کے افراد نے آصف شیخ کا استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر تمام سرکردہ شخصیات و تنظیموں کے ذمہ داران نے آصف شیخ کی اس کامیاب و تعمیری نمائندگی پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں جلد ہی بڑے استقبالیہ پروگرام کااعلان کیا ۔یہاں آصف شیخ نے کہا کہ میں نے آپ تمام سے جو وعدہ کیا تھا وہ دیر سویر ہی صحیح لیکن الحمد اللہ پورا ہوا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کی فراہمی میں اہم ترین کردار وزیر مالیات و نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کا ہے اور ہم انکا اہالیان مالیگاؤں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں،
پندرہ کروڑ گرانٹ کی منظوری پر اہالیان محلہ و سرکردہ تنظیموں کی جانب سے آصف شیخ کا استقبال و اظہار تشکر
0
اکتوبر 17, 2024