مشہور خبریں

انجینئرنگ کالج منصورہ کے زیراہتمام ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد


مالیگاؤں ( پریس ریلیز) مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں جناب راشد مختار(سیکریٹری، جامعہ محمدیہ) کی رہنمائی میں  مختلف شعبوں کے سال آخر میں زیر تعلیم طلباء  و طالبات  کیلئے  خصوصی طور پر ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ ڈرائیو بروز بدھ 16 ، اکتوبر 2024  کوانعقاد کیا گیا۔ یہ پلیسمنٹ ڈرائیو پونے شہر کی معروف کمپنی "کرن اکیڈمی اور انجینئرنگ کالج, منصورہ"کے اشتراک سے عمل میں آیا۔ اس پلیسمنٹ ڈرائیو کے ذریعہ طلباء و طالبات کاانتخاب  کے بعد ان کو جاب ملنے کیلئے ضروری  اسکل کی ٹریننگ فری میں  فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد ان طلبہ کا  کرن اکیڈمی کی جانب سے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں پلیسمنٹ کر وایا جائے گا۔ 

اس ڈرائیو کا آغاز پروفیسر حافظ محسن صدیقی (شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ) کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ منصورہ  انجینئرنگ کالج کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر پروفیسر انصاری اسماعیل  عتیق ( شعبہ سول انجینئرنگ )نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد نے طلبہ کو انڈسٹریز میں درکار اسکل کو سیکھنے کی ترغیب دی۔ ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر سلمان بیگ نے انٹرویو میں کامیاب ہونے کیلئے مفید مشوروں سے نوازا۔ 
اس پروگرام کیلئے منصورہ کالج نے جے اے ٹی کیمپس کے طلبہ کو بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کرایا جس کی وجہ سے جےاے ٹی کیمپس کے طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس ڈرائیو کی شروعات میں اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں پچاس سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں جو طلبہ منتخب ہوئے  ان کا گروپ ڈسکشن  اور پھر ان طلبہ میں سے منتخب طلبہ کا پرسنل انٹرویو لیا گیا۔  اس ڈرائیو میں منصورہ انجینئرنگ کے کل 6 طلباء اور جے اے ٹی کیمپس کی 3 طالبات کا انتخاب عمل میں آیا۔  اس پروگرام  کو کامیاب بنانے میں پروفیسر اسماعیل عتیق انصاری ، پروفیسر صدیقی محسن، پروفیسر مومن شہباز ،  پروفیسر محمد اسعد، پروفیسر جویریہ صدف اور پروفیسر پرویز شیخ نے  بھر پور تعاون پیش کیا۔  آئندہ دنوں میں بھی انجینئرنگ ڈگری و ڈپلومہ کے طلبہ کیلئے مسلسل پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.