مشہور خبریں

قبرستان والی روڈ کی تعمیر کا افتتاح ، شب برات سے قبل فیز وائز مضبوط سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر ہوگی ، 129 کروڑ روپے کے کاموں کا آغاز ، مرحلہ وار تعمیراتی کاموں کی تکمیل ہوگی : مفتی اسمٰعیل قاسمی


مالیگاؤں / مَیں سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکرگزار ہوں ہم نے مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کا کام منظور کروایا جسکا بجٹ تین کروڑ روپے ہے اسطرح کے جملہ کا اظہار رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کیا , آج 3 دسمبر منگل کو دوپہر 12 بجے بڑا قبرستان کے مین گیٹ کے پاس روڈ کا افتتاح مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں سرکردہ افراد کی موجودگی میں کیا گیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مَیں اللہ رب العزت کا شکرگزار ہوں ہم نے مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کیلئے تین کروڑ روپے منظور کروایا مضبوط پائیدار سمینٹ کانکریٹ روڈ تین مراحل میں بنی گی فتح میدان سے سلیمانی چوک سے آگے بڑا قبرستان کے مین گیٹ تک اور بڑا قبرستان سے منشی درگاہ کے آگے تک اور عبداللہ نگر سے لےکر بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تک روڈ فیز وائز بنے گی ان شاءاللہ بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوار واڑی روڈ کا کام جاری ہے اور کافی کام ہوچکا ہے یہ کام بھی پہلے ہوجانا چاہیے تھا کہی رکاوٹیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور درمیان میں اسمبلی الیکشن بھی آگیا ضابطہ اخلاق لگ گیا اس وجہ سے تاخیر سے یہ کام ہورہا ہے لیکن الحمداللہ آج مبارک دن وہ موقع ہے ہم اس کام کا آغاز کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے نام سے کام کا آغاز ہے اور اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے روڈ کی تکمیل ہوگی ابھی اول طور پر یہاں سے سلیمانی مسجد تک کام شروع کریں گے تاکہ شب برات سے پہلے قبرستان کا جو مسئلہ ہے راستے کا وہ ٹھیک ہوجائے اسکے بعد آگے کا کام شروع ہوگا شب برات کو دو سے ڈھائی ماہ باقی ہے شب برات سے پہلے قبرستان آنے جانے والوں کو کوئی دقت پریشانیاں وغیرہ نہ رہے اس لیے یہ کام پہلے کریں گے اسکے بعد فتح میدان تک اور بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تک روڈ کی تعمیر ہوگی
 اور شہر دیکھے گا بہت ہی مضبوط کوالیٹی میں اونچائی کے ساتھ روڈ کی تعمیر ہوگی. یاد رہے کہ اسمبلی الیکشن سے قبل شیخ آصف سابق آمدار کے چھوٹے بھائی خالد حاجی نے شہر کے بڑا قبرستان کے مین گیٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں دھرنا آندولن کیا اپنا سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی سیاست کھیلی زندہ باد مردہ باد کا ناٹک کرتے ہوئے چھچھند کیا آج مالیگاؤں شہر اپنے ماتھے کی آنکھ سے دیکھ رہا کل بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی تعمیری کاموں کو کر رہے تھے آج بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیری سیاست کر رہے ہیں جو جھوٹا دعویٰ کرتے تھے تعمیر ہماری پہچان وکاس ہماری شان انکے منہ پر زنّاٹے دار طمانچہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کی نمائندگی نے دے مارا، یاد رہے کہ 129 کروڑ روپے کے کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور مرحلہ وار تعمیراتی کاموں کی تکمیل ہوگی. اس موقع پر جلیل احمد جلا، عمر فاروق جلا، محمد اسمٰعیل، امتیاز ڈیلکس، اقبال اسٹو، انیس کرین والا، شیخ انیس آٹو، سعود آٹو، رضوان بھائی، نیاز احمد، حامد حسین، جمال ناصر محبان مفتی اسمٰعیل قاسمی و علاقہ کے سرکردہ افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.