مشہور خبریں

جاری سال چنکاپور ڈیم اور گرنا ڈیم میں پانی کی سطح آب لبریز MLA بننے کے بعد مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کارپوریشن کمشنر و واٹر سپلائی انجینئر سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ و نمائندگی کا ثمرہ ، 5 دسمبر جمعرات سے ایک دن ناغہ سے پانی کی سپلائی ہوگی البتہ شہریان پانی کے بیجا اصراف سے احتیاط برتیں اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ،تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک نئی پانی کی پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے 70 فی صد کام مکمّل


مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے 23 نومبر کو اسمبلی الیکشن کے نتیجے کے بعد شہر کے مسائل پر نمائندگی کیلئے متحرک ہوۓ 27 نومبر کو کارپوریشن کے پرشاشک کمشنر رویندر جادھو سمیت واٹر سپلائی انجینئر کیلاش راجا رام بچھاؤ اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران و HOD کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ بلائی اور دیگر مسائل اتی کرمن، انڈر گراونڈ گٹر، گٹروں کچروں کی صفائی، فلاۓ آور بریج، ہارون انصاری ہاسپٹل میں مریضوں کیلئے علاج و معالجہ، بیت-الخلا کی مفت میں سروس وغیرہ پر مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے ایک پالیسی پر عمل پیرا ہوکر باز پرس کرتے ہوئے سسٹم نظام کو درست کرنے کی سخت مہلت دی، جس میں پانی کی ایک دن ناغہ سے سپلائی پر 5 دسمبر تک اسکا نیوجن کرکے منصوبہ بندی اور بحالی کا حکم دیا اور مزید 1 دسمبر کو محکمہ آب رسانی (Water Supply Department ) کے انجینئر کیلاش بچھاؤ کو اپنی آفس بلاکر تیاریوں کا جائزہ لیا آج 3 دسمبر کو مالیگاؤں مہا نگر پالیکا نے نیوجن کرکے ایک دن ناغہ سے پانی دینے کا پروگرام پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا اور اسکی اطلاع اور پی ڈی ایف فائل کاپی مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کو دی گئی اور فون کرکے انھیں آگاہ کیا گیا کہ ہم ایک دن ناغہ سے پانی 5 دسمبر سے دے رہے ہیں کارپوریشن نے مزید اپنے پروگرام میں یہ تفصیلات فراہم کی ہیں کہ جن علاقوں میں 5 دسمبر کو پانی نلوں میں آئے گا انکا ایک دن ناغہ سے 7 دسمبر کو پانی ملے گا اسی طرح جن لوگوں کا 6 دسمبر کو نلوں میں پانی آئے گا انکا ایک دن ناغہ سے 8 دسمبر کو پانی نلوں سے فراہم ہوگا اسی طرح کارپوریشن کے کمشنر اور واٹر سپلائی انجینئر بچھاؤ نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اپنے نلوں میں ٹونٹی لگاۓ اور نلوں کے پانی سے روڈ راستوں پر نا بہائیں اور نہ ہی گاڑیوں وغیرہ کو دھوئیں، پانی کی ضرورت پوری ہونے کے بعد گٹروں میں پانی نہ بہاۓ اگر اس قسم کی کوئی حرکت شہری کرتا ہوا پایا گیا تو وہ ایک غیر ذمہ دار شہری مانا جائے گا اس لیے ماضی کی طرح اچھے شہری ہونے کا ثبوت برقرار رکھیں، جہاں ایک طرف مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو و واٹر سپلائی انجینئر کیلاش بچھاؤ سمیت دیگر محکموں کے آفیسران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میسر کروانے پر پابند کیا ہے وہی دوسری جانب مفتی اسمٰعیل قاسمی تعمیری کاموں کو انجام دے رہے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ میعاد ٹرم میں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے پانی سپلائی نظام کو بہتر بنانے کیلئے تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک نئی پانی کی پائپ لائن ڈالی جائے اسکی لیے 50 سالہ پرانی لیکیج پھوٹی ہوئی پانی کی پائپ لائن کو نئی پانی کی پائپ تبدیل کرنے کی نمائندگی کیے اور حکومت نے انکی نمائندگی پر 149 کروڑ روپے فنڈ منظور کیا اور تقریباً 70 فی صد کام مکمّل ہوچکا ہے نئی پانی کی پائپ لائن ڈالی جاچکی ہے 149 کروڑ روپے فنڈ میں پانچ نئی پانی کی ٹانکی کی تعمیر سمیت شہر کے اندر 22 کلو میٹر تک نئی پانی کی پائپ لائن بھی ڈالی جائے گی، پینے کے پانی کیلئے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA متفکر ہیں اب ایک دن ناغہ سے پانی سپلائی پر شہر سمیت خصوصاً ہماری ماؤں بہنوں کو کافی راحت میسر ہوگی ایک دن ناغہ سے پانی سپلائی کی منصوبہ بندی کی اطلاع اخبار ھذا کے نمائندے کو تعمیری کاموں کے نگراں محمد حسین انصاری نے دی ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.