مشہور خبریں

سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار سے مفتی اسمٰعیل قاسمی و ایڈوکیٹ مومن مجیب کی ملاقات ،وقف بورڈ املاک کا تحفظ اور پاور لوم صنعت کے اور ہاۓ وے کے مسائل کے حل کیلئے دیا محضرنامہ

مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی شہر مالیگاؤں کی عوام کی توقعات پر کھرا اترنے کیلئے ہر ممکن تعاون دینے اور MLA پاور کا استعمال کرنے کیلئے کوشاں ہیں یاد رہے اس بار آمدارگی کی حلف برداری کے بعد مسلسل تعمیری سیاست کیلئے نمائندگی کر رہے ہیں جہاں مفتی اسمٰعیل قاسمی مالیگاؤں سے ممبئی اور ممبئی سے دہلی ایک کیے ہوئے ہیں 9 دسمبر کو وزیر قانون و اقلیتی امور کرن رجیجو اور ریاستی وزیر سماجی انصاف رام داس اٹھولے سے ملاقاتیں کرکے شہر کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے ایک پالیسی پر عمل پیرا ہے وہیں اقلیتوں اور مسلمانوں کے ملی عائلی مسائل مثلاً وقف بورڈ املاک کا تحفظ اور حکومت کے ناپاک عزائم وقف ترمیمی ایکٹ کے تحت مسلمانوں کی ملکیت کو غیر محسوس طریقے سے حکومت اڈانی امبانی وغیرہ جیسے لوگوں کو فروخت کرنا چاہتی ہیں ، راہ کا چلتا ہوا راہگیر دعویٰ کریگا اور کلکٹر جسے بڑا بنایا جارہا ہے وہ اسکے حق میں فیصلہ کردیں گا اور ہزار، نو سو سال پرانی مسلمانوں کی وقف کردہ املاک کو ختم کر دیا جائے گا اس جیسے سنگین سلگتے ہوئے مسائل پر آواز بلند کرنا اور ایوان بالا میں کرسی پر بیٹھے لوگوں سے اپنے حق کیلئے جمہوری طریقے سے لڑنا نمائندگی کرنا وقت کی ضرورت بن گئی ہے اس اہم مدعے پر مفتی اسمٰعیل قاسمی ایڈوکیٹ مومن مجیب یوسف الیاس وغیرہ جدوجہد کر رہے ہیں اس ضمن میں آج 10 دسمبر کو صبح 10 بجے شرد پوار سابق مرکزی وزیر زراعت اور انڈیا الائنس کے قد آور لیڈر شرد پوار سے ملاقات کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی اور ایڈوکیٹ مومن مجیب نے مالیگاؤں کی مختصر تاریخ بھی بتائی ماضی میں کبھی راشٹروادی و شرد پوار کا تعلق وغیرہ بھی یاد دلاتے ہوئے اس مالیگاؤں کے مسائل کے ساتھ وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف اقدامات کیلئے پر زور آواز اٹھائی تاکہ شرد پوار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ و ممبر آف لیجسلیٹو اسمبلی کے ارکان سمیت انڈیا الائنس پوری طاقت سے ایوان پارلیمنٹ و ایوان مہاراشٹر اسمبلی میں اسکے خلاف ووٹ کریں یہ قانون پاس نہ ہوسکے، اسی طرح کل کے روز مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات نہیں ہوسکی باہر ہونے کی وجہ سے اس لیے آج شرد پوار کو کورنگ لیٹر دیا جس میں مالیگاؤں میں ہاۓ وے کے مسائل اور حادثات کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کی گئی جلگاؤں دھولیہ چانڈور وغیرہ سے مالیگاؤں  ہاۓ وے کے راستے میں جو روڈ کی تنگ دستی فلاۓ آور بریج اور سروس روڈ نہ ہونے سے ہر دن بڑھتے ہوئے حادثات  Accident سے لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہے گزشتہ 25 سے 30 سالوں میں کئی ہزار اموات ریکارڈ درج ہے اس لیے تین فلاۓ آور بریج اور سروس روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کروائی جائے اور مزید کشادہ روڈ راستوں کی تعمیر کو لے کرکے مطالبہ کیا گیا ہے. اس وفد میں مفتی اسمٰعیل قاسمی، ایڈوکیٹ مومن مجیب، حافظ عبداللہ فیصل، رفیق ملا PA، محمد آمین ڈرائیور موجود تھے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.