مشہور خبریں

بسمہ اللہ سے شروع جے ہند جے مہاراشٹر پر ختم سابقہ کی طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی نے تیسری بار ممبئی ودھان بھون میں حلف لیا

مالیگاؤں / بسمہ اللہ الرحمن الرحیم الحمداللہ الذی بی نعمتی وتوفیقی طتم الصالحات والصلوۃ والسلام واعلی نبینا محمد صل اللہ علیہ وسلم مَیں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی عبدالخالق جسے مہاراشٹر اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا اللہ پاک کے نام پر حلف لیتا ہوں کہ بھارتیہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بھارت کی اکھنڈتا ایک مکمّل ملک اور بھارت کی سالمیت کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا بہ حیثیت نمائندہ MLA اپنی ذمہ داریوں اور اپنے فرائض کو پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دیتا رہا رہوگا جے ہند جے مہاراشٹر. اس طرح کا حلف مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے حلف لیا ہے یاد رہے کہ مہاراشٹر بلکہ ملک کی تاریخ میں پہلا ایم ایل اے ہوگا جس نے اسطرح کا حلف لیا ہے اللہ تعالیٰ کے نام سے بسمہ اللہ الرحمن الرحیم اور قرآن کی آیات اور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں درود پاک پڑھ کر رکن اسمبلی کا عہد و پیمان حلف لیا پورا ایوان اسمبلی ہال امن شانتی سے سنتا رہا، مفتی اسمٰعیل قاسمی کی یہی بات سب سے جدا رکھتی ہے ایسے بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے 2009 اور اور 2019 میں حلف لیا وہ بھی چرچا کے باعث تھی اور اس بار تو سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوۓ مہاراشٹر میں اپنا ایک نام درج کروایا ہے
 امید ہے آنے والے دنوں میں اسمبلی کے ایوان بالا میں مالیگاؤں کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے مسلمانوں اور اقلیتوں کیلئے آواز بلند کریں گے 6 دسمبر کو بابری مسجد کی 32 ویں شہادت کی برسی پر جہاں ایک طرف حکومت کو میمورنڈم دیا گیا وہیں دوسری جانب استقبالیہ پروگرام رسم شکریہ ادا کرتے ہوئے ووٹروں کو یقین دلایا کہ ہم عوام کی امیدوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور اسکے بعد فوراً مفتی اسمٰعیل قاسمی ممبئی ودھان بھون کیلئے نکلے ساتھ میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کے فرزند حافظ عبداللہ فیصل، خالد سکندر، عزیزالرحمن نوفل وغیرہ ہمراہ تھے راشد سپہ سالار و فیضان منگل بھی ممبئی آمداروں کی رہائش گاہ پہنچے، پرسنل اسسٹنٹ رفیق ملا روم پر آئے صبح کی اوّلین ساعتوں میں تیاری کرکے آکاش وانی آمدار نواس سے نکل کر ممبئی ودھان بھون منترالیہ پہنچے یہاں نیشنل میڈیا کے نمائندوں نے سوالات سے گھیرا اور مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جمہوری حق کے ساتھ جواب دیا اور حق بات ببانگ دہل کہی اور پھر حلف لینے کیلئے ودھان بھون کے اندر تشریف لے گئے حلف کے بعد باہر آئے انکا استقبال کیا گیا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کیے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.