مالیگاؤں / آج دوپہر 12 بجے کے قریب مقامی کورٹ میں ایک خاتون کو گرفتار کرکے لایا گیا جو کہ میونسپل کارپوریشن میں جنم داخلہ محکمہ میں کمپیوٹر آپریٹر ہے. اس خاتون کی پیروی کرنے کیلئے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے وکلاء ایڈوکیٹ عظیم خان، عارف شیخ موجود رہے اسی کے ساتھ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مستقیم ڈگنیٹی کورٹ میں سرگرم رہے.
مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے، 2 خواتین جیل میں قید ہے اور آج ایک نوجوان عورت جس کا ایک بچہ 2 سال کا اور دوسرا بچہ 3 مہینہ کا دودھ پیتا بچہ ہے. پولس محکمہ مسلسل اور بھاری دباؤ میں کام کر رہا ہے، شیخ آصف اور مستقیم ڈگنیٹی کل دوپہر مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ذمہ داران سے اردو میڈیا سینٹر میں میٹنگ کرے گے اور میڈیا کے ذریعے عوام سے خطاب کرے گے.