مشہور خبریں

ناگپور فساد کے ملزم فہیم خان پر مالیگاؤں کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رابطہ میں رہنے کا الزام ، مالیگاؤں میں بنگلہ دیشیوں کی جانچ جاری فہیم خان کے بنگلہ دیشی کنکشن اور ووٹ جہاد فنڈنگ گھوٹالہ اور سیاسی اور انتہا پسند تنظیم سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیے ، کریٹ سومیا کا مطالبہ

ناگپور /  ناگپور میں ہوئے تشدد کو فہیم خان آنے بھڑکانے کی کوشش کے پیچھے ماسٹر مائنڈ لگتا ہے ۔ فہیم خان مالیگاؤں میں کچھ سیاسی، سماجی اور مسلم انتہا پسند  تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔اس طرح کا شدید چھبتا ہوا الزام کریٹ سومیا نے ایک مکتوب ناگپور پولس کمشنر رویندر کمار سنگھل کو لکھتے ہوئے لگایا ۔انہوں نے نہ صرف فہیم خان بلکہ مالیگاؤں شہر کی مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں پر بھی سنگین الزام لگایا ہے ۔سومیا نے لکھا ہے کہ مالیگاؤں میں گزشتہ 04 مہینوں میں 2 بڑے گھوٹالے سامنے آئے۔جس میں پہلے پہل مالیگاؤں سے محمد سراج  اور محمد نامی شخص نے اکتوبر/نومبر 2024 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹ جہاد فنڈنگ ​​گھوٹالہ کیا۔ 2200 کروڑ روپے کے اس گھوٹالے میں مہاراشٹر پولس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کارروائی کی ہے۔

اسی طرح دوسرا یہ کہ مالیگاؤں میں تاخیر سے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا بڑا گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ کریٹ سومیا نے الزام لگایا کہ سینکڑوں نا اہل، دراندازی کرنے والے بنگلہ دیشیوں نے جعلی دستاویزات فراہم کر کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اب تک دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فہیم خان اور مالیگاؤں کے اس گھوٹالے کی سیاسی اور انتہا پسند تنظیم سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیے۔ساتھ ہی میری درخواست ہے کہ فہیم خان کے بنگلہ دیشی کنکشن کی تحقیقات کی جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.