مشہور خبریں

الہند لوک سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ شب مستحق غریب افراد میں اشیائے خردنی کی کٹ تقسیم

مالیگاؤں / لوگوں میں سب سے بہترین وہ لوگ ہیں جو دوسروں کی مدد کرے  بہترین مال وہ ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے الہند لوک سیوا فاؤنڈیشن کے فعال ساتھیوں نے گزشتہ 25ویں شب ماہ رمضان المبارک میں غریب افراد میں اشیائے خردنی کی کٹ کو تقسیم کیا  ادارے کا مقصد یہی ہے کہ فلاحی کام کیا جائے تاکہ جو افراد مستحق اور اپنے آپ کو پیش نہیں کرتے ان جیسے افراد تک پہنچ کر ان کی مدد کی جائے گی ادارہ ہذا نے  بہت سے فلاحی کام کیے کئی مسجدوں کے اندرسمینٹ اور دیگر اشیاء پہنچائی اور بھی بہت سارے کام خاموشی کے ساتھ کررہاہےہمارے مقاصد اور بھی ہیں ،
اس لیے تمام شہریان سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس ادارے کا زکوۃ کے ذریعے تعاون کریں انشاءاللہ ہم لوگ غریب اور مستحق افراد تک پہنچ کر ان کی ضروربالضرور مدد کریں گے اس موقع پر حافظ عبدالوہاب صدر ادارہ ہذا اور ادارے کی فعال شخصیت ڈاکٹر و حکیم قاری مجاہد الاسلام صاحب نے کہا کہ  ان کے دوا خانے سے غریب و مستحق افراد کو فری میں دوائی دی جائے گی   آنے والے وقت میں اور بھی مستحکم طریقے پر  انشاءاللہ بڑے پیمانے پر کٹ تقسیم کی جائے گی اس مجلس میں مولوی عمران احمد ملی جنرل سیکرٹری ادارہ ہذا قاری حسین صاحب محمد عمر صاحب شہر عزیز کے سوشل ورکر شمس الدین صاحب موجود رہے اور انہوں نے ادارے کی بہت ستائش کی اور اس ادارے سے جڑ کر کام کرنے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا میں اکیلا ہی چلاتا جانب منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بڑھتا گیا الہند لوک سیوا فاؤنڈیشن باغ اسحاق عبداللہ یونانی میڈیسن .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.