مشہور خبریں

کبوتر چوری کو لیکر ہوئے جھگڑے میں 20 سالہ نوجوان کا قتل ، شوکت فرید شیخ ، نوشاد سید نفیس عرف نفیہ سمیت 8 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ، 4 افراد گرفتار

ناسک / معمولی وجوہات پر قتل شہر میں ایک معمول بن گیا ہے، اور ایسا ہی ایک واقعہ پانڈولینی کے قریب پیش آیا ہے۔ دوست کے کبوتر پیٹی سے دو کبوتر چوری کرکے دوسرے کی پیٹی میں ڈالنے پر جھگڑے میں نوجوان کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اس قتل میں نابالغ بھی ملوث ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار کی رات رامداس عرف راما نارائن بوراڈے (20 سال ساکن ڈیمسے مالا) اور راجیش بوراڈے یہ دونوں پانڈوالینی کے پاس بیٹھے تھے ۔ اس دوران ان کے جاننے والوں، مشتبہ افراد (1) شوکت فرید شیخ (19 سال ، جول کی چال نزد پھالکے میموریل)، (2) نوشاد سید (19سال ، ساکن  سننر)، (3) نفیس عرف نفیہ رفیق سید (22سال ساکن دنیشور نگر)، (4) کارتک رنگناتھ بھڈانگے (19سال ، سہستھ نگر سڈکو )،(5) وجے سنیل مالیکر (19 سال ساکن پاتھرڈی پھاٹہ )، (6) روہت چندرکانت پالوے (18سال ،ساکن پانڈولینی)، (7) نتن وٹھل گھُگے (19سال، پاتھرڈی پھاٹا) اور ان کے کچھ نابالغ دوست وہاں آئے۔ اس وقت وہ شراب کے نشے میں ایک دوسرے کو کوسنے اور گالیاں دینے لگے، اور جھگڑا کرنے لگے۔ اسی دوران شوکت اور روہت نے اپنی کمر سے تیز دھار چاقو نکال کر راما اور راجیش بوراڈے پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے راما بوراڈے کی موت ہو گئی جبکہ راجیش بوراڈے شدید زخمی ہوا۔ اسی دوران ملزمان نے علاقے کی سوسائٹی میں گھس کر تلواروں سے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ساحل سنگھ (20 امبڑ ) کی شکایت پر اندرا نگر پولس اسٹیشن میں آٹھ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 ڈپٹی کمشنر پرشانت بچھاو اور سندیپ مٹکے کی رہنمائی میں، کرائم برانچ یونٹ-1 کی ٹیم کے سینئر پولیس انسپکٹرز مدھوکر کڈ، وشال کاٹھے اور وشال دیورے نے چند گھنٹوں میں چاروں حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں۔ کبوتروں کی وجہ سے... حملہ آوروں کے گروہ کے رکن وجے مالیکر نے چند روز قبل مشتبہ حملہ آوروں میں سے ایک، راما بوراڈے کے دوست نیترا دیپک کے کبوتر کی پیٹی سے دو کبوتر نکالے تھے اور انہیں اپنی پیٹی میں رکھا تھا۔ اس معاملے کو لیکر شراب پینے کے دوران جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رام کو حملہ آور نے اس تنازعہ پر قتل کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.