مالیگاؤں / وارڈ نمبر 4، سروے نمبر 98/2، خواجہ غریب نواز نگر، باغ یاسین فارمیسی نگر کے اطراف میں گندے پانی کی نکاسی نہیں ہوپارہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ گٹر کئی جگہ بلاک ہے، بلاک گٹر کی وجہ سے پانی کی سپلائی نہیں ہوپارہی اسی کے ساتھ گندا پانی روڈ پر جمع ہونے سے مچھروں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور صاف صفائی کا بھی اہم مسئلہ ہے، ان سب شکایت کے ساتھ علاقے کے سماجوادی پارٹی کے سرگرم ورکر آمین مقادم نے سروے نمبر 98/2 کے مسائل کو حل کروانے کیلئے علاقے کے سرکردہ افراد کو لے کر سماجوادی رابطہ آفس پر کل رات مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کیا.
آج دوپہر 12 بجے سماجوادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سروے نمبر 98/2 کے وفد کی ملاقات میونسپل کمشنر سے ہوئی جس میں شکایتی مکتوب دیا گیا، میونسپل کمشنر نے سماجوادی کے وفد کی باتیں سننے اور شکایتی لیٹر سمجھنے کے بعد کہا کہ میں متعلقہ آفیسران کو ہدایت دے کر جلد سے جلد آپ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرو گا. اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ فارمیسی نگر کے متحرک سوشل ورکر و سماجوادی پارٹی کے اہم رکن آمین مقادم، ابو حذیفہ، محمد اقبال، شیخ غفار قریشی، اشفاق احمد عبدالجبار، فیضان رجو، شکیل ڈان، ابواللیث انصاری، فراز گلنار، عبدالرحمٰن انصاری وغیرہ موجود تھے.
