متنازعہ وقف قانون 2025 کے خلاف مُلکی سطح پر آل انڈیا مُسلم پرسنل لا بورڈ سرگرم عمل ہے اسی مناسبت سے شہرِ مالیگاؤں میں حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کی قیادت میں " مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظِ اوقاف " مختلف جماعتوں، مسالک، مکاتبِ فکر، سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اہم شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ وقف قانون کے خلاف ٹھوس اقدام و مضبوط آواز بلند کی جاسکے۔ بورڈ کی جانب سے درج ذیل احتجاجی پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں بالخصوص 28 اپریل بعد نماز مغرب تا رات 10 بجے مدرسہ معہدِ ملّت گراؤنڈ پر خواتین کے لیے جلسہ عام (2) دوسرا اجلاس 29 اپریل بروز منگل شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک مالیگاؤں ہائی اسکول گراؤنڈ پر مَردوں کے لیے منعقد ہوگا اہلیانِ شہر اپن ایمانی غیرت کے ساتھ خود بھی شریک ہوں اور اپنے گھر کی مستورات کو بھی موجودہ وقف قانون سے واقفیت و مستقبل میں ہونے والے نقصانات سے آگاہی کے لیے جلسے گاہ میں روانہ کریں اوقاف اللہ تعالیٰ کی مِلکیت ہے اُن کی حفاظت کے لیے اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد بے حد ضروری ہے ہر قسم کے ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر اِس تحریک کا حِصّہ بننا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
اپیل : متنازعہ وقف کالے قانون کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے تمام پروگرامات میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اپنی دینی و ملّی بیداری کا ثبوت دیں۔
تائیدو حمایت و اپیل کردہ :
ڈاکٹر و حکیم قاری مجاھد الاسلام
حافظ عبد الوہاب اشاعتی
مولوی عمران ملی
قاری حسین اشاعتی
جناب شمس الدین
جناب محمد عمر
