مشہور خبریں

محکمہ واٹر سپلائی کے خلاف یک روزہ کامیاب دھرنا آندولن


مالیگاؤں / کئی ماہ سے وارڈ نمبر14 کی ماں بہنوں کی خواہش تھی نلوں میں پانی کی سپلائی دن کے وقت دی جائے رات میں کسی بھی وقت پانی آنے سے خواتین کو بہت زیادہ پریشانی کا شامنا کرنا پڑھتا ہے جس کو لیکر کارپوریشن کے باہر وارڈ کی ماں بہنوں کے ساتھ جمال ناصر گروپ نے یک روزہ کامیاب  دھرنا آندولن بھی کیا تھا جس پر واٹر سپلائی محکمہ کے آفیسران نے خود دھرنا میں آکر لیٹر دیا تھا کے آپ لوگوں کی جو مانگ ہے اس پر ہم رمضان المبارک میں عمل کرینگے اسکے بعد رمضان المبارک کے بعد بھی نلوں میں پانی کی سپلائی دن میں دی جائے ہم کوشش کرینگے آپ لوگ دھرنا نہ دے.. آج بروز بدھ سے نورنگ کالونی، حسن پورہ ،اعظم پورہ، ملت کالونی، اعظم پورہ، زیتون پورہ ،رحمان پورہ، حنیف ملی نگر آخری گلی میں نلوں میں پانی کی سپلائی دی گئی ہے اب آنے والے سنیچر کو بھی دن میں ہی پانی کی سپلائی ہوگی ان شاء اللہ کارپوریشن کے باہر دھرنا آندولن میں شامل ہوکر دھرنا کو کامیاب بنانے والی تمام ماں بہنوں کے علاوہ دوست احباب ساتھی کارپوریٹر حضرات کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.