مالیگاؤں / ہم سیاست میں بلا تفریق امتیاز و برادری واد اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف ترقی کی بنیاد پر شہر کے کئی علاقوں میں کام کررہے ہیں اور تعمیر و ترقی کی سیاست پر ہی یقین رکھتے ہیں اس طرح کے جملوں کا اظہار آج بروز منگل کو وارڈ نمبر 20 میں پاور ہاؤس والا روڈ کے افتتاح کے موقع پر سابق صدر بلدیہ شہر کانگریس صدر اعجاز بیگ کررہے تھے مزید کہا کہ یہ وارڈ سابق میئر طاہرہ میڈم و مرحوم شیخ رشید صاحب کا ہے لیکن یہاں کی ضرورت کے پیش نظر علاقے کے لوگوں کے مطالبے پر ہم نے 27 لاکھ روپیوں کا ریاستی سرکار سے حاصل کردہ فنڈ دیا اور مزید بھی ہم شہر کی ترقی کیلئے کوشاں رہے گے ان شاءاللہ۔
یاد رہے مدنی نگر پاور ہاؤس کے سامنے سے گزرنے والا شیو روڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ روڈ کئی علاقوں کو جوڑتا ہے اس روڈ سے میونسپل اسکول نمبر 6/7 جمہور اسکول مدرسہ ثناء العلوم للبنات کی طالبات سمیت سینکڑوں عوام کا روزآنہ گزر ہوتا ہے جس وجہ سےاس سڑک کی تعمیر ناگزیر تھی اسی ضرورت کے پیش نظر اہلیان محلہ کے مطالبے پر اکرم صدیقی نے اس جانب اعجاز بیگ کی توجہ مبذول کروائی اور یہ کام آج پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے اس موقع پر اہلیان محلہ کی جانب سے اکرم صدیقی نے رسم شکریہ ادا کیا
اس تقریب میں محلے کے بزرگ دادا میاں ، سلیمان خان ، قاضی غیاث الدین ، محمد انور ، ابراہیم ویلکم ماسٹر ، سمیر ملک ، اکرم صدیقی کے علاوہ گانگریس پارٹی کے سیکرٹری عبدالغفار خان ، نائب صدر اسرائیل اسو ودیگر موجود تھے۔
