موصوف نے مزید کہا کہ پروگرام کا مقام اور وقت آنے والے دنوں میں اینٹی کرپشن کی میٹنگ کے بعد آل انڈیا اینٹی کرپشن کے نائب صدر مشہور سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن صاحب پریس کانفرنس کے ذریعے شہریان کو بتائے گے ان شا اللہ ، مولانا عابِد حُسین نے کہا کہ اس پروگرام میں شہر کے ہر سیاسی لیڈران و کاریکرتا، سبھی مسالک کی جماعتیں، جمیعتیں، تنظیمیں وغیرہ کے صدر وہ اراکین اسٹیچ پر جلوہ افروز ہوں گے، نیز اس موقع پر اینٹی کرپشن کمیٹی کی جانب سے نامزد ہوئے نئے ڈی وائے اے ایس پی سدھارتھ بھروال کا گل کے ذریعے استقبال بھی کیا گیا، اس موقع پر اینٹی کرپشن مالیگاؤں کے صدر مولانا عابِد حُسین و اینٹی کرپشن مالیگاؤں نائب صدر حافظ عبدالوہاب صاحب اشاعتی سمیت شبیر حلوائی، یونس دلال، مبین احمد عرف روکی بھائی، عبید دی بوس، عظیم پترکار، ساجد پترکار، معین سر موجود تھے -
سرکاری فیس میں لائسنس اور معذورین کیلئے فری سائیکل پروگرام کے تعلق سے اینٹی کرپشن کمیٹی کی شہر ڈی واے ایس پی سے ملاقات
0
اگست 24, 2025
مالیگاؤں : (پریس ریلیز ) مؤرخہ 21 اگست 2025 بروز جمعرات کو اینٹی کرپشن کمیٹی مالیگاؤں نے شہر مالیگاؤں میں نامزد ہوئے نئے ڈی وائے اے ایس پی سدھارتھ بھروال سے ملاقات کی، اس ملاقات میں اینٹی کرپشن مالیگاؤں کے صدر مولانا عابِد حُسین صاحب نے DYASP صاحب کو اور میڈیا کے ذریعے عوام کو بھی یہ بات بتائی کہ ہمارے اینٹی کرپشن کمیٹی کی جانب سے جو 12 ربیع الاول کو پروگرام ہونے والا تھا جس میں 1500 لوگوں کو سرکاری فیس میں لائسنس اور 30 معذور حضرات کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے فری میں سائیکل اور شہر کی 50 علماء کرام، ڈاکٹرز، ٹیچرز، صحافی، سرکاری آفیسران وغیرہ جیسی شخصیات کو آل انڈیا اینٹی کرپشن کمیٹی کی جانب سے ایوارڈ تفویض کیا جانے والا تھا اب وہ پروگرام 10 اکتوبر 2025 بروز جمعہ کو منعقد ہوگا ان شا اللہ، مولانا موصوف نے DYASP صاحب کو یہ بات زور دے کر کہی کہ جن ممتاز شخصیات کو اینٹی کرپشن کی جانب سے ایوارڈ تفویض کیا جائے گا وہ ASP تیگبیر سنگھ سندھو صاحب اور آپ یعنی DYASP صاحب کے ہاتھوں بھی دیا جائے گا، اس لئے آپ کو اس پروگرام میں مزید وقت صرف کرنا ہوگا، جس پر DYASP صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ میں اس پروگرام میں ضرور شامل رہوں گا،
