مشہور خبریں

ناسک گرامین پولیس کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور سم کارڈ سمیت 24 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان ضبط ، دو افراد گرفتار


ناسک/ ناسک دیہی پولیس نے ناسک ضلع کے اگتپوری میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا ہے جو غیر قانونی کریڈٹ کارڈ اور قرض کی وصولی میں ملوث تھا ۔ اس چھاپے میں پولیس نے 24 لاکھ روپے مالیت کے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور سم کارڈ ضبط کیے ہیں۔

ناسک دیہی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ بالاصاحب پاٹل اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ میرکھیلکر نے ناسک دیہی پولس حدود میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے مختلف کال سینٹروں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے کارروائی کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ اس کے مطابق اگتپوری پولیس اسٹیشن کی پولیس انسپکٹر ساریکا اہیراؤ اور ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔

اسی کے مطابق گزشتہ شام 6 بجے منتائی ٹھاکرے کمپلیکس، اگتپوری میں غیر قانونی طور پر چلنے والے کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا۔ جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے دیے گئے قرضوں، ہوم لون اور اس سے متعلقہ قرضوں کی وصولی کے لیے لون اکاؤنٹ ہولڈرز اور ان کے رشتہ داروں، دوستوں، پڑوسیوں کو جعلی بینک شناخت کے تحت کال کرکے غیر قانونی طور پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔
اس کے بعد اگتپوری  پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 318 (4)، 319 (2)، 62 (5) اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 (d) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں، نریندر ششی کانت بھونڈوے (عمر 32 سال ، ساکن مہاتما گاندھی نگر، مہالکشمی مندر کے پاس ، اگتپوری) اور پارس سنجے بھیسے (عمر 26 سال ، ساکن رمابائی کالونی، پریہ درشنی چال کمیٹی، گھاٹ کوپر، ممبئی)، جو ایک غیر قانونی کال سنٹر چلا رہے تھے، کو گرفتار کر کے پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس کارروائی میں پولیس نے 24 لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور سم کارڈز جیسی قیمتی اشیاء ضبط کرلی ہیں۔ معلوم ہوا کہ اس جگہ پر 40 سے 50 ملازمین کام کر رہے تھے اور یہ ملازمین غیر قانونی طور پر قرض کھاتہ داروں کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کر رہے تھے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اس کال سنٹر کے پاس مقامی شہری انتظامیہ کا کوئی درست لائسنس نہیں ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کال سینٹر آر بی ایل، ایچ ڈی بی فائنانس اور گرو فائنانس کے قرضوں کی وصولی کے لیے کام کر رہا ہے۔ سائبر پولس اسٹیشن کے ناگیش موہتے اس جرم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، مذکورہ کارروائی اگتپوری پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر ساریکا اہیراؤ، پولس انسپکٹر رویندر مگر، سائبر پولس اسٹیشن کے ناگیش موہتے، گنیش پردیشی، نیلیش دیوراج، ونود گوساوی، ابھیجیت پوتینڈے، راہل سالوے وغیرہ پر مشتمل ٹیم نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آدتیہ میر خیلکر، اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر ہریش کھیڈکر نے رہنمائی کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.