آصف شیخ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات و بوگس ، ڈپلیکیٹ ووٹ بڑھانے والے بی ایل اوز پر فوجداری کارروائی کا مطالبہ , خامیوں کو دور کرنے اور خاطی بی ایل اوز پر کارروائی کرنے الیکشن کمشنر کا آصف شیخ کو مثبت تیقن
0
ستمبر 17, 2025
مالیگاؤں / مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں بوگس اور ڈپلیکیٹ ووٹرس کی تعداد بی ایل اوز کی غلطی کی وجہ سے بڑھائی گئی ہے ۔ان بی ایل اوز پر فوری طور کارروائی کی جائے ۔اس طرح کا مطالبہ آج مہاراشٹر کے چیف الیکشن کمشنر چوک لنگم سے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک شکایتی مکتوب بھی پیش کیا جس میں تفصیلی معلومات و شکایت درج ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج آصف شیخ نے ممبئی سے دی ۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں مالیگاؤں سنٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں کام کرنے والے 70 فیصد بی ایل اوز مقامی نجی اسکولوں سے وابستہ ملازم ہیں اور ایک مخصوص مقامی سیاسی پارٹی کے فائدے کے لیے غیر قانونی طریقے سے ووٹر رجسٹریشن کا کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بوگس نام ووٹر لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ہماری پارٹی نے گزشتہ 26 اگست کو مالیگاؤں میں ایک پریس کانفرنس اور مورچہ لیکر پرانت آفیسر اور الیکشن ریٹرننگ آفیسر 114 مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی کو دیا گیا ہے ۔اسی لیٹر میں ہم نے تفصیلی ڈیٹا شواہد کیساتھ جمع کرائے ہیں اور اسی تفصیلات کو آپ کی معلومات و آبزرویشن کے لیے منسلک کر رہے ہیں۔جس میں ٹوٹل 42 ہزار 821 بوگس ووٹرس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔آصف شیخ نے مزید بتایا کہ اس اعداد و شمار سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سیکڑوں ووٹرز کا کوئی پتہ نہیں ہے اور بہت سے ووٹرز کے نام 3 سے 4 مختلف مقامات پر رجسٹرڈ ہیں اور یہ ساری خامیاں پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ سے وابستہ بی ایل اوز کی ملی بھگت سے بنائی گئی ہے۔ لہٰذا ان خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے اور قصوروار بی ایل اوز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی اور فوجداری کارروائی کرنی چاہیے اور ووٹر لسٹ سے جعلی/ڈپلیکیٹ/ڈبل اور بغیر پتہ ناموں کو ہٹانا چاہیے۔آصف شیخ نے الیکشن کمشنر سے کہا کہ ہم آپ سے مخلصانہ درخواست کرتے ہیں کہ مذکورہ شکایت پر فوری ایکشن لیں۔اس پر چوک لنگم نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوگا قانون کے مطابق خامیوں کو دور کیا جائے گا اور خاطی بی ایل اوز پر کارروائی کی جائے گی ۔آصف شیخ نے اس مکتوب کی ایک ایک کاپی ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر ریاست، منترالیہ، ممبئی، ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ناسک،پرانت افسیر و الیکشن ریٹرننگ افسر 114 مالیگاؤں سینٹرل کو بھی دی ہے ۔