مشہور خبریں

انڈر گراؤنڈ کےنام پر شہر کی بربادی کے خلاف آج رات 9 بجے شان ہند رابطہ افس پر سماجوادی پارٹی کی جانب سے اہم ہنگامی میٹنگ

مالیگاؤں / گزشتہ رات رمضان پورہ کا ایک ہونہار نوجوان ضیاء الرحمن، جو اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھا، انڈرگراؤنڈ گٹر کے کھلے چیمبر میں گر کر سر میں شدید چوٹ آنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ سانحہ پورے شہر کے لئے ایک افسوسناک ہے۔

آج مالیگاؤں کی ہر روڈ انڈرگراؤنڈ گٹر کے نام پر کھود کر مہینوں سے ادھوری چھوڑ دی گئی ہے۔ روزانہ بزرگوں کے گرنے، خواتین کے زخمی ہونے اور سواریوں کے ایکسیڈنٹ کی خبریں آتی رہیں، مگر کارپوریشن اور ٹھیکیدار نے کان تک نہ دھرے۔ آخرکار آج یہ لاپرواہی ایک معصوم جان نگل گئی۔

یہ موت سیدھی سیدھی مالیگاؤں کارپوریشن اور غیر ذمہ دار ٹھیکیدار کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

ہم سب مل کر اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور مرحوم ضیاء الرحمن کے اہل خانہ کو انصاف دلائیں۔

اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کی جانب سے ایک اہم ہنگامی میٹنگ بروز جمعہ رات 9 بجے آگرہ روڈ شان ہند رابطہ آفس پر طلب کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں مرحوم ضیاء الرحمن محمد جاوید نامی 22 سالہ نوجوان کے اہلِ خانہ کو حق و انصاف دلانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

لہذا تمام ذمہ داران، عہدیداران اور ورکرس سے گزارش ہے کہ بروز جمعہ رات 9 بجے ہونے والی ہنگامی میٹنگ میں وقت مقررہ پر ضرور تشریف لائیں ۔ اسکے علاوہ جو افراد انڈر گراؤنڈ کے نام پر کھودی گئی گلیوں اور سڑکوں کی پریشانی سے جوجھ رہے ہیں ایسے افراد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ضرور شرکت کریں .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.