مشہور خبریں

مجلسِ کے سابق کارپوریٹر ماجد حاجی کے ساتھ ماردھاڑ معاملے میں عارف پہلون گرفتار ، تین دنوں کی پولسکسٹڈی

مالیگاؤں / آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع گرو وار وارڈ کے علاقے شبیر نگر سیلانی چوک میں 19 ستمبر کی شام مجلس اتحاد المسلمین کے سابق کارپوریٹر عبد الماجد کیساتھ ہاتھا پائی اور ماردھاڑ کا واقعہ پیش آیا۔جس کے بعد مجلس کے ورکروں نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ رات دیر تک پولس اسٹیشن کے اندر اور باہر ورکروں کا ہجوم دیکھا گیا ۔اس موقع پر جلد از ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی مجلس ورکروں نے کیا ۔
اس ماردھاڑ کے الزام میں پولس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کا نام عارف پہلوان بتایا گیا ہے ۔عارف پہلوان نامی نوجوان کو پولس نے آج عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج نے تین دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.