مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سمیت ریاست بھر میں ہڑکم اور سنسنی کا سبب بنے ڈونگرالے گاؤں کی معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل کی واردات کا غم ابھی ہلکہ بھی نہیں ہوا تھا کے مالیگاؤں شہر میں ایک اور معصوم ذہنی معزور بچی جنسی تشدد کا شکار ہو ہوگئی ،
ملی تفصیلات کے مطابق چھاؤنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں رہائش ایک 13 سالہ معصوم ذہنی معزور بچی کھیل رہی تھی کے اسی دوران ایک 55 سالہ شخص دیپک دھنراج چھاجیڑ نے اسے بھلا پھسلا کر اپنی اسکوٹی پر بیٹھا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور اسے برہنہ کر اسکے ساتھ جنسی تشدد کیا ، اس معاملے میں چھاؤنی پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم دھنراج کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 317/025 قلم 137/2 ، 64/1 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2012 کی قلم 4 ، 8 ،12 کے تحت مقدمہ درج کر ملزم کو گرفتار کر مقامی کورٹ میں حاضر کیا ، جہاں معزز جج نے اسے 29 نومبر تک پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے ہیں ۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات چھاؤنی پولیس کررہی ہے ۔
