کارپوریٹر عبد الباقی راشن والے کے جواں سال فرزند عمران عبدالباقی راشن والے دلخراش سڑک حادثے میں جاں بحق ، پولیس تفتیش جاری
0
دسمبر 18, 2025
مالیگاؤں 19 دسمبر / مرچنٹ نگر عوامی نگر سمیت شہر کی معروف شخصيت عبد الباقی راشن والے کے جواں سال فرزند عمران عبدالباقی راشن والے جمعرات جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے سٹانہ ناکہ کے راستے سے آرہے تھے کہ انکی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں انہیں منہ پر شدید چھوٹیں آئی زخمی عمران کو مالیگاؤں کے جنرل اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ رات دیر گئے اس دردناک سڑک حادثہ میں عمران احمد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رات کو مستقیم ڈگنیٹی اپنے دوستوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے انہوں نے زخمی عمران کو سول اسپتال پہنچایا اور جائے حادثہ پر پولس کو طلب کیا ۔ ابتدائی معلومات سے یہ پتہ نہیں چلا کہ عمران کی گاڑی کو کس گاڑی نے ٹکر ماری یا وہ کس گاڑی سے ٹکرایا لیکن اسکے چہرے پر شدید زخم نظر آئے ۔ مستقیم دگنیٹی رات چار بجے تک موقع پر موجود رہے اور پولس جانچ پڑتال کررہی ہیں کہ آیا یہ حادثہ ہے یا پھر کچھ اور؟ وہیں متعلقین نے زخمی عمران کو علاج و معالجہ کیلئے سول اسپتال لایا اور جب ڈاکٹروں کو طلب کیا تو انہیں پتہ چلا کہ دلخراش سڑک حادثہ میں عمران اب اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں خیال رہے کہ مرحوم عمران کے والد سماجوادی پارٹی کے اہم امیدوار اور سابق کارپوریٹر بھی رہے ہیں ۔ عمران نے اپنے والد کے ساتھ سماجی و عوامی خدمات کا دائرہ وسیع رکھا تھا انکے اس طرح اس دنیا سے چلے جانے سے یقیناً اہل خانہ و اہل محلہ و دوست احباب اور سماجوادی پارٹی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اس دکھ کی گھڑی میں ہم مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور پسماندگان کا صبر کی تلقین کرتے ہیں
