ناسک/ واڑی-ہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں، سرول گاؤں کے قریب اتھوا میل علاقے میں جمعہ (20فروری) دوپہر کو سڑک سے تقریباً ایک کلومیٹر دور کھیت کی زمین پر ایک لڑکی کی لاش ملی۔ متوفی لڑکی کی عمر تقریباً 25 سال تھی، اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تفتیش کے بعد لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے اور اس کی شناخت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق متوفی لڑکی کا نام سنسکروتی کالے (عمر 16سال ، ساکن سندھ کھیڑ راجہ، ضلع بلڈھانہ) ہے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اپنے دوستوں کی مدد سے سنسکروتی کو اس غصے میں مارا کہ وہ دوسرے لڑکے سے بات کر رہی تھی۔ مشتبہ ملزم کا نام اتھروا دیشمکھ (عمر 21سال) ہے، جس نے اپنے دوست کی مدد سے اپنی گرل فرینڈ کا قتل کر کے اس کی لاش سرول جنگل میں پھینک دی تھی۔
اس دوران پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ قتل اتنا سفاکانہ تھا کہ اس کے گلے میں چھری پھنس گئی۔ اس کے منہ میں پیزا کا آدھا ٹکڑا ملا۔ پولیس نے تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر لڑکی کی شناخت کرلی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ضلع بلڈھانہ کی رہنے والی ہے۔ مشتبہ ملزم لڑکی کے ساتھ ناسک کے ایک کالج میں پڑھتا تھا ۔
