مشہور خبریں

ایم ڈی پاؤڈر , بندوق اور زندہ کارتوس کیساتھ نوجوان گرفتار ، 4 دنوں کی پولس کسٹڈی

مالیگاؤں / جرائم اور نشہ آور اشیاء پر لگام لگانے کیلئے مہاراشٹر پولس کی خصوصی مہم جاری ہے ۔شہر کے ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال بھی ایکشن موڈ میں ہیں، حال ہی میں انہوں نے جرائم پیشہ افراد اور نشہ آور اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا کہ اسی کے چلتے قلعہ پولس کے پی آئی پاٹل کو ملی خفیہ اطلاع کے مطابق گرنا پل کے قریب واقع منصورہ کے اطراف میں ایک نوجوان نشہ آور اشیاء فروخت کرنے کی غرض سے آرہا ہے، اس اطلاع کی بنیاد پر پولس نے جال بچھا کر رکھا اور اس نوجوان کو دبوچ لیا، اطلاع کے مطابق پولس نے اس نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے جب اسکی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 56 گرام ایم ڈی پاؤڈر اور بندوق، کارتوس ضبط کی گئی،
پولس نے قلعہ پولس اسٹیشن میں ملزم نوجوان شیخ شکیل شیخ یوسف کیخلاف منشیات مخالف قانون این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اور ارم ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا اور آج مالیگاؤں کورٹ کے انچارج جج پمپڑے کی عدالت میں پیش کیا جہاں دفاعی وکیل ایڈوکیٹ محمد امین نے ملزم کی جانب سے پیروی کی ۔اس طرح کی اطلاع ایڈوکیٹ محمد امین نے میڈیا کو دی، انہوں نے بتایا کہ پولس نے سنگین گناہ درج کیا ہے اور عدالت سے پولس ریمانڈ کی اپیل کی جس پر دفاعی وکیل نے کہا کہ پولس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ملزم کو پھنسایا جارہا ہے، عدالت نے ملزم شیخ شکیل ساکن فردوس گنج کو 20 مئی تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.