مشہور خبریں

مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج میں یوم سائنس کا شاندار انعقاد


 مالیگاؤں /  مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونئر کالج میں 28 فروری 2023 بروز منگل کو صبح آٹھ بجے" یوم سائنس" کا شاندار انعقاد عمل میں لایا گیا ۔مذکورہ پروگرام کی صدارت اسکول ہذا کے ہردلعزیز ہیڈ ماسٹر ریحان احمد انیس احمد حمدانی صاحب نے فرمائ۔اسکول ہذا کی ہونہار طالبہ عذرا ارم سراج احمد کی قرات سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز

ہوا۔پروگرام کی غرض و غایت محترمہ ثریا آپا نے پیش کی ۔شاہدہ بدرالدجی آپا نے ہندوستان کے مائہ ناز سائنسداں ڈاکٹر سی وی رمن کی عملی زندگی میں جدوجہد نیز سائنس کے میدان میں ان کے کارہائے نمایاں سے طالبات کو واقفیت دی خصوصاََ "رمن اثر" کے متعلق معلومات فراہم کی ۔ سائنس سے رغبت و بیداری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ صدر موصوف نے اپنی مخاطبت میں مسلم سائنسدانوں کے روشن کارناموں سے طالبات کو روشناس کراتے ہوۓ سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی ۔ سائنسی مزاج پیدا کرنے پر زور دیا۔ سپروائزر ذکیہ آپا کے شکریہ ادا کرنے کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.