ممبئی / 24 مارچ کی شام 6 بجے دھاراوی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر وجے مانے کو جال بچھا کر اینٹی کرپشن یونٹ نے 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ،
ملی تفصیلات کے مطابق پی آئے وجے مانے نے 16/11/2022 میں داخل ایک کیس میں ملزم پر لگی دفعات کو کم کرنے کیلئے دھاراوی پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئے وجے مانے نے ایک iPhone یا 1 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی ,
اس معاملے میں ملی شکایت کی بنیاد پر اینٹی کرپشن نے تفتیش کرتے ہوئے جال بچھا کر پی آئے مانے کو 40 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا ۔ اس معاملے میں ملزم پولیس انسپکٹر مانے کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 1286/23 قلم 420,465,467,471 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
حال ہی میں مزید کارروائی کے لیے انھیں ورلی روانہ کیا گیا تھا ۔ اس طرح کی تفصیلات بھارت سالگر
انچارج سینئر انسپکٹر آف پولیس دھاراوی پولیس اسٹیشن ممبئی نے دی ہے ۔




