مشہور خبریں

پوارواڑی پولیس کی کاروائی ، گھر سے 60 ہزار روپے مالیت کا گٹکا ضبط ، عمران احمد کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ نے ضلع میں غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا، 

اس ضمن میں شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو خفیہ اطلاع ملی کہ،پوارواڑی  پولیس اسٹیشن کی حدود میں عمران احمد نہال احمد جعفر نگر پاٹ کنارہ  مالیگاؤں غیر قانونی طریقے سے ممنوعہ گٹکا فروخت کر رہا ہیں۔  اس معاملے میں ہدایت ملتے ہی پوارواڑی پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل نے اپنی ٹیم کو کاروائی کے لئے روانہ کیا ۔

 



ٹیم میں شامل اسسٹنٹ پولس انسپکٹر بڈگجر ، اے ایس آئی مورے ، پولیس حولدار سچن دھرنکر، پولیس نائک سچن گوساوی ، نوناتھ شیلار، پرمود سونونے نے 2 پنچ کے ساتھ عمران احمد کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں اس کے گھر سے مہاراشٹر سرکار کی جانب سے پابندی عائد 60 ہزار روپے مالیت کا 4 بڑی گونی میں رکھا ہیرا گٹکا برآمد ہوا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے پولیس کانسٹیبل نونآتھ شیلار کی شکایت پر ملزم عمران احمد کے خلاف آئی پی سی  328 ، 272 ، 273 ، 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے سوپنار کررہے ہیں ۔




Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.