مشہور خبریں

پوارواڑی علاقے میں اکبر چوروا دیسی بندوق و 2 زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار ، پربھنی، جلگاؤں، کنڑ، لاتور، اکولا، تلجاپور کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں موبائل دوکان ، گھر پھوڑی و مختلف جرائم میں اکبر خان فرار تھا

 


مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع  ایس پی شاہجی امپ نے مالیگاؤں شہر میں بغیر لائسنس کے غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ اس ضمن میں  ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی کی نگرانی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تیگبیر سنگھ سندھو کو ایک مخبر کے ذریعے خفیہ اطلاع ملی کہ پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اکبر خان حبیب خان عرف اکبر چوروا، ساکن قسمت سائزنگ پوار واڑی مالیگاؤں کے پاس ایک غیر قانونی دیسی ساخت کی پستول (کٹہ) لیکر علاقے میں دہشت پھیلا رہا ہے۔ خبر ملتے ہی ڈی واے ایس سندھو کی رہنمائی میں پوارواڑی پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل انکے اسٹاف اور ڈی واے ایس پی اسکواڈ میں شامل پی ایس آئے  شیلیش پاٹل، پی ایس آئے پون سوپنر ، 

پولیس حولدار سچن دھارنکر، پولیس نائیک گانگورڈے، پولیس کانسٹیبل شیراوتے ، امیش کھیرنار، ابھیجیت سابلے نے 2 پنچ کے ساتھ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اسکی تلاشی لی تب اسکے پاس سے  21,000 روپے مالیت کی 1 لوکھنڈی دیسی بندوق اور دیسی کٹے کے میگزین میں 2 زندہ کارتوس ایک کارتوس کی قیمت 500 روپے برآمد ہوا  ۔ اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے پولیس حولدار سچن دھارنکر کی شکایت پر سی سی ٹی این ایس گناہ رجسٹر نمبر 68/023 قلم آرم ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے

ملزم اکبر خان حبیب خان عرف اکبر چوروا کو گرفتار کیا ہے ، مزید تحقیقات پی ایس آئے سوپارسے کررہے ہیں ، معلوم ہوکہ  مذکورہ ملزم اکبر خان حبیب خان عرف اکبر چوروا، عمر 37 سال ساکن قسمت سائزنگ کے پاس مالیگاؤں ، پربھنی، جلگاؤں، کنڑ، لاتور، اکولا، تلجاپور کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں موبائل دوکان ، گھر پھوڑی و مختلف جرائم میں فرار بتایا گیا ہے ۔




Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.