دھولیہ / دھولیہ شہر کی آزاد نگر پولس کو خفیہ خبر ملی کے ایک شخص نشیلی ادویات کا ذخیرہ فروخت کرنے کیلئے لے جارہا ہے ، خبر ملتے ہی پولیس نے انسانی دماغ پر مضر اثرات مرتب کرنے والی 40 نشیلی دوائی کی بوتلوں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ،
ملی تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ دھولیہ شہر کے آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نٹراج ٹاکی علاقے میں ایک نامعلوم شخص نشہ آور ادویات کا ذخیرہ لے کر جا رہا ہے جو انسانی دماغ کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے سب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشیکیش ریڈی کے ساتھ مل کر متعلقہ جگہ پر جال بچھا دیا۔
دریں اثنا، پولیس کو معلوم ہوا کہ متعلقہ شخص ایک کانٹے دار جھاڑی میں کوریکس نامی منشیات جو انسانی دماغ پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے کا ذخیرہ لے جا رہا ہے ۔
پولیس نے فوری طور پر متعلقہ شخص کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی۔ پولیس کو اس کے پاس سے منشیات کوریکس کی تقریباً 40 بوتلیں بر آمد ہوئی ہیں۔ اس معاملے میں ملزم شخص کے خلاف آزاد نگر پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش آزاد نگر پولیس کر رہی ہے ۔




