مشہور خبریں

چوری کی کار پر پولیس کے نام کا اسٹیکر اور امبر لائٹ لگا کر گھومنے والا شخص گرفتار ، کار ، موٹر سائیکل ، پستول ، پولیس کی ٹوپی اور امبر لیمپ سمیت 10 لاکھ 90 ہزار 995 روپے مالیت کی اشیاء ضبط

 


بیڑ / چھترپتی سمبھاجی نگر پولس کرائم برانچ ٹیم نے ایک چور کوگرفتار کرتے ہوئے چوری کا انوکھا انکشاف کیا ہے ۔ معلوم ہوکہ یہ جعلی چور نے گاڑی پر پولیس کے نام کا اسٹیکر لگا کر گاڑی میں امبر لیمپ ( پولیس کی گاڑی پر استعمال ہونے والی بتی ) لگا رکھا تھا ۔  پولیس نے اس کے قبضے سے مسروقہ اسکارپیو ضبط کر لی ہے۔  ملزم کا نام سنجے عرف مدن سندر راؤ پوپلگھٹ (عمر 33 سال، رہائشی راوت نگر، جالنہ ،وینکٹیس نگر ریذیڈنسی، ہیرا پور شیوار) ہے ۔


 پولس کے مطابق کرائم برانچ نے ریکارڈ پر سنجے عرف مدن سندر راؤ پوپلگھٹ کو گرفتار کیا ہے ۔  اس کے پاس سے 10 لاکھ 90 ہزار 995 روپے مالیت کی اشیاء جیسے کار، موٹر سائکل، لوہے کا پستول، پولیس ٹوپی ، امبر لیمپ ضبط کیا گیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ گاڑی چوری کرتا ہے اور اس پر جعلی نمبر پلیٹ اور پولیس کے نام کا اسٹیکر لگا کر اسے استعمال کرتا تھا۔  کرائم برانچ پولس انسپکٹر اویناش آگھاؤ نے بتایا کہ کرائم برانچ کی ٹیم نے 26 مارچ کو بھیم واڑی، سندرواڑی علاقے میں یہ کارروائی کی ہے ،


چیکلٹھانہ شہرکے منی گھاٹی علاقے سے 25 مارچ کو ایک اسکارپیو چوری ہوئی تھی۔  دریں اثنا، جب پولیس چوری کی کار کی تلاش کر رہی تھی ، کے اس دوران کرائم برانچ پولیس سب انسپکٹر پروین واگھ کو یہ کار بیڑ بائے پاس علاقے کے بھیم واڑی سندرواڑی میں ہونے کا پتہ چلا ، چنانچہ انہوں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ستیش جادھو، آفیسر یوگیش نوسارے، وجے گھُگے، نتن دیش مکھ، کاکا صاحب ادھانے، تاتےراؤ شنگارے، دنیشور پوار، اشوالنگ ہونراؤ کے ساتھ مل کر جال بچھایا ۔  اسی دوران سنجے عرف مدن پوپلگھٹ وہاں پہنچا۔  پولیس جو پہلے ہی گھات لگا کر بیٹھی تھی نے فوراً اسے پکڑ لیا۔  پہلے تو اس نے مبہم جوابات دیے۔  تاہم جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی کے پیچھے پولیس کا اسٹیکر ملا۔  اور ایک پولیس افسر کی ٹوپی سامنے رکھی تھی۔  گاڑی سے ایک امبر لیمپ، ایک لوہے کا پستول ملا۔ 

کہا جاتا ہے کہ اس نے چوری کی گاڑی کے بارے میں شک پیدا کرنے سے بچنے کے لیے پولیس کا نام استعمال کیا ہے ۔  اس دوران وہ جس موٹر سائیکل پر کار کے قریب پہنچا، اس کے پیچھے بھی پولیس لکھا ہوا تھا۔  اس سے یہ شبہ پیدا ہوتا  ہے کہ وہ پولیس کا نام لے کر چوری کی گاڑیاں چھپا رہا تھا ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.