مشہور خبریں

ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں پولیس کی کاروائی : 5 تیز دھار تلواریں ضبط ، رفیق خان و محمّد آصف کے خلاف مقدمہ درج


 مالیگاؤں / ضلع ایس پی شاہجی امپ نے ناسک دیہی ضلع میں غیر قانونی بغیر لائسنس کے ہتھیار رکھنے والوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر تیگبیر سنگھ سندھو کو ایک خفیہ خبر ملی کہ پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 1) رفیق خان دستگیر خان عمر 53 سال ساکن مالدہ شیوار سروے نمبر 68/1 مالیگاؤں اور  2) محمد آصف محمد طاہر عمر 23 سال ساکن داتار نگر درگاہ کے پاس  مالیگاؤں کے گھر میں غیر قانونی تیز دھار تلواریں چھپائی گئی ہیں۔ 

ان کے خلاف مناسب سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔  خبر ملتے ہی ڈی واے ایس پی کی رہنمائی میں پوارواڑی پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل نے  پولیس اسٹاف کے ساتھ اسپیشل اسکواڈ کے پولیس سب انسپکٹر شیلیش پاٹل ، پولیس نائک عمران سید، پولیس کانسٹیبل دنیش شیراوتے، کانسٹیبل پرشانت باگل، سچن بیداڑے، پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پولیس حولدار سچن دھارنکر ، پولیس حولدار سچن ابالے ، نائک سنتوش سانگلے،

بھرت گانگورڈے، سچن گوساوی، سپاہی امیش کھیرنار ، نوناتھ شیلار ، سپاہی ونود چوہان نے 2 پنچ کے ساتھ جا کر مذکورہ افراد کے گھر پر چھاپہ مارا اور 5 تیز دھار تلواریں برآمد کیں جن کی مالیت 4 ہزار 8 سو روپے ہے ۔ اس معاملے میں پولیس سپاہی امیش کھیرنار کی شکایت پر دونوں افراد کے خلاف آرم ایکٹ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مزید تفتیش پولیس نائک سنتوش سانگلے کر رہے ہیں ۔





Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.