مشہور خبریں

بازار میں چوری ، چھیڑ چھاڑ یا کسی طرح کی کوئی غیر قانونی حرکت ہوتی ہے تو فوری طور پر اسکی اطلاع پولیس کو دیں ، قانون ہاتھ میں نہ لیں : Dysp سندھو ، ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی و ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کا گاندھی کپڑا مارکیٹ میں دورہ

 


مالیگاؤں / نماز  تراویح سے رمضان المبارک کا روح پرور آغاز ہوگیا ہے ، رمضان المبارک میں مالیگاؤں شہر میں ایک الگ ہی رونق نظر آتی ہے ، ایک طرف جہاں کھجور ، پھل فروٹ کا کاروبار تیزی سے چلتا ہے تو دوسری جانب شہر میں بڑے پیمانے پر کپڑے ، چپل جوتے سمیت خواتین بازاروں میں بے پناہ رش نظر آتا ایسے موقع پر چوری ، چھیڑ چھاڑ ، دھکا مکی اور مارپیٹ کی وارداتیں بھی پیش آتی ہے ، اس بات کو محسوس کرتے ہوئے ناسک ضلع ایس پی شاہجی امپ کی ھدایت پر شہر ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی و ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے گاندھی کپڑا مارکیٹ میں دورہ کرتے ہوئے کپڑوں کا کاروبار کرنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔

اس موقع پر شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناسک ضلع ایس پی شاہجی امپ سر ، ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی سر اور ہماری یہ پلاننگ تھی کے مالیگاؤں شہر میں رمضان کو جاننے کے لئے اور سمجھنے کے لئے ہمیں عوام کے درمیان جانا چاہئے ، اسی لئے آج ہم شہر ایڈیشنل ایس پی صاحب کی رہنمائی میں یہاں  آئے ہیں ، مالیگاؤں شہر میں رمضان المبارک کے ایام میں بازاروں میں خریداروں کی بہت بھیڑ ہوتی ہے ایسے میں چھوٹی موٹی وارداتوں کو لیکر مآب لنچنگ کا خطرہ لاحق ہوتا ہے ، کسی بھی حالات میں شہریان کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے ،


اگر انھیں کوئی شکایت ہو یا بازار میں چوری ، چھیڑ چھاڑ یا کسی طرح کی کوئی غیر قانونی حرکت ہوتی ہے تو فوری طور پر اسکی اطلاع مقامی پولیس کو دیں ، قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ۔ ہمارا مقصد یہاں عوامی بیداری پیدا کرنا ہے ، شہیریان پولیس تعاون کریں ۔ اس موقع پر کارپوریٹر نعیم پٹیل ، ظہیر کپڑے والا سمیت دیگر گاندھی کپڑا مارکیٹ بیوپاریوں نے شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تگبیر سنگھ سندھو اور آزاد نگر پولیس انچارج کا استقبال کیا ۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.