مشہور خبریں

شادی کے تقریب میں جارہے نوجوان کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے دی ٹکّر ، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق

 


ناسک / رشتے دار کے گھر شادی میں شرکت کے لئے جارہے نوجوان کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکّر دے ماری جس کے سبب دیولہ تعلقہ کے کھاری پاڑا کے رہنے والے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔

 اس معاملے میں ملی معلومات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام انا نام دیو پوار ہے ۔  یہ نوجوان اپنی ڈسکور بائک نمبرMH15 Y 9373 پر ایک شادی کے لیے مالیگاؤں تعلقہ کے دہیوال جا رہا تھا ۔


اسی دوران دہیوال کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

 دریں اثناء پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔  اس کے علاوہ پوار کی موت سے کھاری پاڑا گاؤں میں سوگ چھا گیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.