مالیگاؤں / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں بطور ہیلتھ آفسیر بہترین خدمات پیش کررہی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے آخر کار آج اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ محترمہ سپنا ٹھاکرے کی موت کی خبر سے میونسپل انتظامیہ سمیت سیاسی سماجی و ملی حلقوں میں ماتمی لہر دوڑ گئی ۔
معلوم ہوکہ گزشتہ کئی دنوں سے محترمہ ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے بلڈ کینسر سے جوجھ رہی تھی ، ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کا علاج ناسک کے سہیادری اسپتال میں چل رہا تھا ، گزشتہ روز بھی مالیگاؤں شہر میں محترمہ سپنا ٹھاکرے کی موت خبر سے میونسپل حلقوں میں سنسنی پھیل گئی تھی ، مگر کچھ ہی گھنٹوں میں انکی حالت نازک ہونے کی خبر آنے کے بعد موت کی خبر کو افواہ قرار دیا گیا تھا ، ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کی آخری رسومات منگل صبح 10 بجے انکے مکان گائتری نگر کیمپ سے شیواجی شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی ۔



