مشہور خبریں

اکبری سوسائٹی ، عائشہ حکیم رکشا اسٹاپ و ینگ اکبری سوسائٹی کی جانب سے حافظ جمیل احمد اشاعتی کا استقبال

 


مالیگاؤں / گزشتہ روز مدرسہ ریاض الجنه کی طالبہ حافظہ ترنم شیخ نے عمان (جارڈن ) میں منعقد عالمی تکمیل حفظ قرآن کریم مسابقہ میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسابقہ میں شرکت کی تھی ، محوی نگر جیسے مضافاتی علاقے میں اپنی خاموش خدمات کو جاری رکھنے والے مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی و ناظم جناب حافظ جمیل احمد اشاعتی کا استقبال کل دوپہر اکبری مسجد کے پاس علاقے کے سرکردہ افراد سمیر حکیم سیٹھ ، یحییٰ بھائی ، اسرائیل مقادم ، جاوید مقادم ، ریاض بھائی (عائشہ حکیم رکشا اسٹاپ صدر ) ،

جمیل مقادم ،سردار علی حسن علی ،  سیّد عابد ( ینگ اکبری سوسائٹی صدر ) ، ایوب سیٹھ ، اکبری ایجوکیشنل سوسائٹی ، مرحوم عائشہ حکیم رکشا اسٹاپ ، ینگ اکبری سوسائٹی کے اراکین و محلہ محوی نگر کی جانب سے شاندار استقبال کرتے ہوئے آئندہ کے عزائم میں بھرپور تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر حافظ جمیل اشاعتی نے اپنے اظہار تشکر میں کہا کہ یہ کامیابی صرف مدرسہ ریاض الجنه کی طالبہ ترنم شیخ کی نہیں ہے یہ آپ لوگوں کی ہے ،

محلہ محوی نگر اور اس شہر کی ہے ، ہمارا مقصد اس علاقے کے بچے بچیوں کو قرآن سے جوڑنا ہے ، ہماری دعا ہے کے اس شہر کا ہر فرد قرآن سے جُڑ کر قرآن کی خدمت پر لگ جائیں ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.