مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سمیت ریاست بھر میں جونی پینشن کو لیکر جاری احتجاج کے چلتے سرکاری درباری کام متاثر ہو رہے ہیں ، جس کی وجہ سے عام افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ،
وہیں مالیگاؤں شہر سے تقریبا 10 کلو میٹر کی دوری پر واقع آر ٹی اؤ آفس میں جاری ہڑتال کے چلتے سبھی طرح کے عوامی و سرکاری کام کاج گزشتہ پیر سے بند ہے ، جس کی وجہ سے شہریان کو آر ٹی اؤ آفس سے ریلیٹیڈ کاموں کو لیکر دشواری کا سامنا ہے ، فی الحال آر ٹی او آفس میں صرف اپائنٹ مینٹ کے ہی کام جاری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
وہیں عوامی سطح پر ایک شکایت اور موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ آر ٹی اؤ آفس میں اسسٹنٹ آر ٹی اؤ آفیسر کی تقرری نہ ہونے کی بنا پر آر ٹی او آفس کے کام کاچ سست روی کا شکار ہیں ۔ ڈپٹی آر ٹی اؤ آفیسر کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اسسٹنٹ آر ٹی اؤ افسر کی تقرری کے لئے اعلی حکام سے خط و کتابت کرتے ہوئے عوام کو راحت پہونچانے کا کام انجام دیں ۔




