مالیگاؤں / مورخہ 21 مارچ 2023 ، بروز منگل عالمی یوم شاعری کے یادگار موقع پر انجمن معین الطلباء کے زیر انصرام چلنے والے مالیگاؤں سینئر کالج میں جونئر و سینئر کالجز کے طالبان علم کے مابین نعت خوانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ مالیگاؤں جونئر کالج کی فنکار طالبہ زنیرہ جمیل احمد شریک مقابلہ ہوئیں۔الحمداللہ بہترین کارکردگی کی بناءپر اول انعام کی حقدار قرار دی گئیں بطور انعام ٹرافی ، سند، کتابیں و دیگر انعامات سے سرفراز ہوئیں ۔
اس پر مسرت موقع پر چیرمین امطاک اسحاق سیٹھ زری والا ، سکریٹری سراج دلار، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر عرفان رحمانی و اراکین امطاک نیز ہیڈماسٹر ریحان احمد ہمدانی صاحبان و اسٹاف ممبران کی جانب سے انعام یافتہ طالبہ اور کمپیٹیشن ڈپارٹمنٹ کے تمام ہی ٹیچرز کو مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات و دعائیہ کلمات کا اظہار کیا گیا ۔شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج ۔



