ناسک / شہر کے گنگاپور روڈ علاقے کے دھرو نگر میں ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی ، جس میں ایک نامعلوم خاتون نے ماں کو بے ہوش کر کے اسکی تین ماہ کی بچی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والی بچی کا نام دھروانشی بھوشن روکڑے (عمر 3 ماہ) ہے ۔ بھوشن روکڑے اپنی بیوی، ماں اور تین ماہ کے بچے دھروانشی کے ساتھ گنگاپور-ساتپور لنک روڈ کے دھرو نگر علاقے میں رہتے ہیں۔ بھوشن ساتپور کی ایک کمپنی میں سپروائزر ہیں۔ کل (پیر) وہ معمول کے مطابق کام پر گیا تو اس کی ماں اور بیوی دونوں گھر پر تھیں ۔
شام ہونے پر بھوشن کی ماں دودھ لینے کیلئے گھر سے نکلی۔
اس وقت بھوشن کی بیوی اور چھوٹی بچی دھروانشی ساتھ میں گھر پر تھے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجابی لباس میں ملبوس ایک نامعلوم خاتون اچانک گھر میں گھس گئی۔ اس وقت اس نامعلوم خاتون نے دھروانشی کی ماں کی ناک پر رومال رکھ دیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی ۔
اس کے بعد نامعلوم خاتون نے تین ماہ کی معصوم دھروانشی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا ۔ اسی وقت بھوشن کی ماں دودھ لے کر گھر آئی تو بہو کو بے ہوش پایا۔ اور پوتی دھروانشی خون میں لت پت پڑی دکھائی دی ، اس منظر کو دیکھ فوری طور پر بچی کی دادی نے پڑوسیوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اس کے بعد دھروانشی اور اس کی ماں کو اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم علاج سے پہلے ہی دھروانشی کی موت ہوگئی تھی ۔
دریں اثنا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی، گنگاپور پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم کے ساتھ سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ لڑکی کی ماں کو ہوش آیا ہے اور اس نے ایک خاتون پر شک ظاہر کیا ہے ۔ اب اس معاملے میں پولیس کی جانب سے کیا انکشاف ہوتا ہے یہ تو تحقیق کے بعد ہی سامنے آئیگا ۔ تادم تحریر اس واردات سے ضلع بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔




