مشہور خبریں

رمضان المبارک کی آمد کے باوجود مشرقی علاقوں میں صاف صفائی ندارد ، مسیح اللہ بیسٹ نے آفیسران کو طلب کر احتجاج کا انتباہ دیا

 


مالیگاؤں / بروز بدھ کی صبح رحمان پورہ مسجد عبدالرحمن بن عوف کے پاس گٹر کا پانی سڑک پر آنے کی وجہ سے علاقے کی عوام خصوصاً خواتین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا محلہ کے ذمہداران نے مسیح اللہ بیسٹ سے رابطہ کیا اور اس کی شکایت کی  مسیح اللہ بیسٹ اپنے ساتھیوں خالد ماسٹر، مبین بلڈر، اقبال بھائی، امین کے پی، پاپے بھائی، کے ساتھ فوری طور پرصفاںٔی آفیسران اقبال جان محمد صاحب اور کلیم صاحب سے رابطہ کیا

اور صفائی کامگاروں کی نااہلی اجاگر کرتے ہوئے فوری طور پر صفائی آفیسران کو مسجد عبدالرحمن بن عوف کے پاس طلب کیا اور  کہا کہ فوراً اس مسںٔلہ کو حل کیا جائے اور گٹروں کی صفائی کی جاے اور رمضان المبارک کے ایام میں حسن پورہ ،رحمان پورہ ، زیتون پورہ ، واطراف کے علاقوں میں خصوصاً مسجدوں کے پاس صاف صفائی کا نظام درست رکھا جائے

اگر رمضان مہینے میں اس طریقے کے حالات رہے تو ٹھیک نہیں ہوگا آپ لوگوں کے خلاف رمضان مہینے میں ہی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا صفائی آفیسران نے فوری طور پر ان بلاک گٹروں کی صفائی کی اور یقین دہانی کراںٔی کہ کل بروز جمعرات کو ان تمام گٹروں کی جنگی پیمانے پر صفائی کی جاے گی اور اس مسںٔلہ کو حل کیا جائے گا ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.