مالیگاؤں / کل رات 9 بجے مدرسہ ریاض الجنه کی عمارت میں منعقد اظہار تشکر پروگرام میں رونق آباد علاقے کے مشہور و معروف ادارے عضباء سوسائٹی کے سرپرست افروز خان ، حاجی رشید کھجور والے ، ریاض کچی ، شکیل مہاپور و صدر پرویز خان سمیت اراکین کا شاندار استقبال عمل آیا ،
اس موقع پر مدرسہ ریاض الجنه کے بانی حافظ جمیل احمد اشاعتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاں کے ہمیں یہ امید نہیں تھی کے مالیگاؤں شہر میں ایک حافظ قرآن کا اتنا عظیم الشان استقبال بھی کیا جائے گا ، لیکن یہاں موجود عضباء سوسائٹی کے سرپرستوں اور صدر اراکین نے گمان سے بڑھ کر عظیم الشان استقبال دے کر شہر میں ایک نیا پیغام دیا ہے ، وہیں موصوف نے ترنم شیخ کا عالمی مسابقہ میں کس طرح انتخاب عمل میں آیا ،
اور اس بچے کو عمان تک پہونچانے میں مالیگاؤں سے اکل کنواں اور اکل کنواں سے جارڈن تک کس طرح رہنمائی اور جدوجہد کی گئی اس تفصیلات ذمہ داران کے سامنے پیش کرتے ہوئے ادارے کے لئے سخت محنت کا درد بیان کیا ، حافظ جمیل نے مدرسہ ریاض الجنه کے جاری کامیاب سفر کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہمارے پاس طالبات کے لئے 4 منزلہ عمارت قرآن کی خدمت کے لئے موجود ہیں ، مگر طلباء و طالبات کی کثرت اور ناکافی جگہ کی بنیاد اور محوی نگر ، فردوس گنج ، نعمانی نگر ، مولانا حنیف ملی نگر ، رحمن پورہ ، 60 فٹی روڈ کے ساکنین کی کے لئے دینی مدارس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فردوس گنج میں 32 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر رقم سے ایک ساڑھے 12 سو اسکوائر فٹ جگہ خریدی گئی ہے ،
اس جگہ کی رقم ادائیگی کیلئے تین سال قبل پوارواڑی پر خریدا گیا پلاٹ فروخت کیا گیا جو 8 لاکھ 85 ہزار میں فروخت ہوا ، اس رقم کو فردوس گنج زمین کی ادائیگی میں شامل کیا گیا ، ایک صاحب خیر کی جانب سے 11 لاکھ 50 ہزار نقد موصول ہوا اور مزید 5 لاکھ بطور قرض لیا گیا تھا جو زمین مالک کو شروعات میں دیا گیا ہے ، بقایا رقم کی ادائیگی ابھی کرنا ہے ۔جس کے لئے صاحب خیر حضرات کے تعاون کی اسد ضرورت ہے ۔ وہیں اس جگہ پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا سلسلہ بھی جاری کرنے کا عزم ذمہ داران کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے ۔





