مشہور خبریں

بارہویں کا پرچہ لیک معاملے میں دو اساتذہ سمیت پانچ افراد گرفتار

 


بلڈھانہ / مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے 12ویں بورڈ کے امتحانات جاری ہیں ،ان امتحانات کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیے بورڈ نے نقل سے پاک امتحانی مہم کو نافذ کیا ہے۔  تاہم اس بورڈ کے امتحان کی شفافیت کو کچھ ناخوشگوار واقعات نے متاثر کیا ہے۔

 انگریزی مضمون کے پہلے ہی سوالیہ پرچے میں جواب چھپنے کے بعد پوری ریاست میں اس کا ہلچل مچ گئی ، معلوم ہوکہ بیڑ کے ایک امتحانی مرکز میں پرچہ دینے والے مراٹھی میڈیم کے طلبہ کو انگریزی میں سوالنامہ موصول ہوا جس سے طلبہ میں الجھن پیدا ہوگئی ۔کچھ دن پہلے بلڈھانہ ضلع کے سندکھیڑراجا میں ایک امتحانی مرکز میں ریاضی کا پرچہ لیک ہونے کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا تھا۔


 پرچہ لیک ہونے کا یہ معاملہ قانون ساز اجلاس میں بھی زیر بحث آیا تھا، اس لیے تعلیمی بورڈ اور پولیس انتظامیہ کو مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کا بڑا چیلنج درپیش تھا۔  اس حوالے سے آج ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔  بلڈھانہ میں پیپر لیک معاملے میں پولس نے بڑی کارروائی کی ہے۔

 اس معاملے میں پولیس نے دو اساتذہ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔  پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ریاضی کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  اس کے بعد ریاست بھر میں ہنگامہ مچ گیا۔  اس معاملے میں پولیس نے دو اساتذہ کے ساتھ قریبی گاؤں کے تین نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

 


ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ مزید کارروائی جاری ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ پیپر تقسیم کیس میں اصل سہولت کار کون ہے؟  لیکن یہ سوال ابھی تک لا جواب ہے۔  دریں اثناء اس کیس کے تھریڈز بہت دور تک پہنچ چکے ہیں، عوامی مطالبہ ہے کہ ماسٹر مائنڈ کو سامنے لانا چاہیے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.