مشہور خبریں

رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سنیچر سے حج و عمرہ کلاس کا آغاز

 


مالیگاؤں / اہلیانِ شہر مالیگاؤں و اطرافِ مالیگاؤں بالخصوص اس سال حج بیت اللہ کی ادائیگی کیلئے اور رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے خوش نصیب عازمینِ حج و عمرہ کو بذریعۂ اخبار اس بات کی اطلاع دی جارہی ہے کہ اس سال عازمینِ حج و عمرہ کی تربیتی کلاس 11، مارچ مطابق 18، شعبان المعظم بروز سنیچر سے شروع ہو رہی ہے جس میں ان شاءﷲ معلم الحجاج حضرت مولانا حافظ سعید احمد صاحب ملّی رحمانی دامت برکاتہم عازمینِ حج و عمرہ کی رہنمائی فرمائیں گے ۔ معلوم ہو کہ 11 مارچ سے شروع ہونے والی یہ کلاس روزانہ بعد نمازِ عشاء فوراً غربید مسجد چونابھٹی کے اوپری ہال میں منعقد ہوگی۔ 


لہذا عوام الناس بالخصوص حج و عمرہ کیلئے جانے والے مَرد و خواتین روزانہ ہونے والی ان کلاسوں میں شریک ہوکر استفادہ حاصل کریں۔ مستورات کیلئے پردہ کا معقول نظم رہیگا ، عشاء کی جماعت سوا آٹھ بجے ہوگی ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.