مالیگاؤں / مالیگاؤں تعلقہ کے سوندانے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک ڈیڑھ سال کی بچی پانی کے ٹنکی میں گر کر ہلاک ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔
اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق مرنے والی لڑکی کا نام آروہی سمادھان پوار ہے۔ کل شام تقریباً 5 بجے ممبئی ہائی وے پر ادیوت شیوار علاقے میں رہنے والے کسان سمادھان تاراچند پوار معمول کے مطابق کھیت میں جانوروں کو پانی دے رہے تھے۔ اس کی بیوی گھر میں کھانا بنا رہی تھی۔ اسی وقت آروہی صحن میں کھیل رہی تھی۔
پندرہ بیس منٹ کے بعد جب والد سمادھان پوار گھر آیا تو اسے آروہی کہیں نظر نہیں آئی ،تب وہ اسے ڈھونڈنے لگا۔ تاہم، وہ کہی نظر نہیں آئی ، ڈھونڈتے ہوئے جب پوار پانی بھرنے کے لیے سیمنٹ کی ٹنکی کے قریب گیا تو اس نے آروہی کو پانی میں پڑا دیکھا۔ پوار نے فوراً آروہی کو باہر نکالا مگر تب تک وہ مر چکی تھی ۔
اس دوران بچی کی لاش دیکھ کر ماں بھی صدمے سے نڈھال ہو گئی ، آس پاس کے افراد کو خبر لگتے ہی فوری طور پر لواحقین کو تسلی دینے پہنچ گئے ، اسی دن رات کو آروہی کی آخری رسومات ادا کی گئی ۔



