مالیگاؤں / 29 مارچ کو دوپہر 3 بجے کے درمیان انور خان موسیٰ خان 48 سال ساکن گھر نمبر 120 گٹ نمبر 194/2 سلامت اللہ مسجد رحمت آباد مالیگاؤں نے گرنا پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔
سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کے آج 29 مارچ بروز بدھ دوپہر 3 بجے کے درمیان
انور خان نے گرنا پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے ، خودکشی کی وجہ میں اہل خانہ نے کسی کمپنی کا ذکر کیا ہے ، مگر خودکشی کی اصل وجہ کیا ہے اسکا خلاصہ پولیس تحقیق کے بعد ہی ہوگا ، تادم تحریر شفیق اینٹی کرپشن و دیگر سرکردہ افراد نے مرحوم شیخ انور کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی میں معاونت کرتے ہوئے لاش اہل خانہ کے سپرد کی ہے ،
اس معاملے میں پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی ہے ، مرحوم انور خان کی تدفین رات 12بجے رحمت آباد سے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔




